ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: پی ایم مترا اسکیم کا نفاذ

Posted On: 02 APR 2025 1:05PM by PIB Delhi

ٹیکسائل کے وزیر مملکت جناب پبترا مارگھریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ٹیکسٹائل صنعت کی پوری ویلیو چین کے لیے مربوط بڑے پیمانے اور جدید صنعتی بنیادی ڈھانچے کی سہولت کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے گرین فیلڈ/براؤن فیلڈ سائٹس پر 7 (سیون) پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم مترا) پارکس کے قیام کو منظوری دی ہےجس پر 2021-22 سے 2027-28 کی مدت کے دوران 4,445 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ حکومت نے 7 مقامات پر یعنی تمل ناڈو (ویرودھنگر)، تلنگانہ (ورنگل)، گجرات (نوساری)، کرناٹک (کلبرگی)، مدھیہ پردیش (دھار)، اتر پردیش (لکھنؤ) اور مہاراشٹر (امراوتی) میں پی ایم مترا پارکس قائم کرنے کے سلسلے میں حتمی فیصلہ لے لیاہے۔ توقع ہے کہ،اس کی تکمیل کے بعد، ہر پی ایم مترا پارک سے 3 لاکھ (براہ راست/بالواسطہ) روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

حکومت کی طرف سے مقامات کی منظوری کے بعد، منتخب ریاستوں/ایس پی وی نے زمینی سطح پرکئی سرگرمیاں شروع کردی ہیں میں میں سڑکوں کی فراہمی، پانی اور بجلی، پارک گیٹ تک بنیادی ڈھانچہ، مقامات کی تیاری اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔ گجرات، اتر پردیش، تمل ناڈو، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں پی ایم مترا سائٹس کے لیے ماحولیاتی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے امراوتی میں پی ایم مترا پارک کے سلسلے میں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 111 کروڑ روپے کا ٹینڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ورک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے ۔ مہاارشٹر کے امراوتی میں پی ایم مترا پارک  کا سنگ بنیاد ستمبر 2024 میں وزیر اعظم نے رکھا تھا۔ حکومت تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش کی طرف سے اپنی عمل درآمدسے متعلق ایجنسیوں کے ذریعے پی ایم مترا پارکس کے نفاذ کے لیے حکومت تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش کی تجویز کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس اسکیم میں شرائط کے مطابق گرین فیلڈ پارک کے لیےپروجیکٹ کی500 کروڑ روپے تک اور براؤن فیلڈ پارک کے لیے 200 کروڑ روپے تک کی کل لاگت کا 30فیصد ترقیاتی سرمایہ جاتی تعاون (ڈی سی ایس) کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں مینوفیکچرنگ یونٹس کو ترغیب کے طور پر، تاکہ وہ جلد یہ پارک تیار کرسکے، 300 کروڑ روپے فی پارک تک کے ایک مسابقتی ترغیبی تعاون (سی آئی ایس) کا تصور بھی پیش کیا گیا ہے۔یہ ترغیب، اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط میں بیان کردہ شرائط کی تکمیل سے مشروط ہیں ۔

پی ایم مترا اسکیم کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے حکومت ہند اور پی ایم مترا ریاستوں کے درمیان مفاہمت ناموں کے ساتھ ساتھ جے وی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اسپیشل پرپز وہیکلز (ایس پی وی) کو تمام گرین فیلڈ پی ایم مترا پارکوں میں شامل کیا گیا ہے جس میں ریاستی حکومتوں کا ایس پی وی میں 51فیصد حصہ ہے اور باقی 49 فیصد حصہ حکومت ہند کے پاس ہے ۔

اسکیم میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، ترقی کے دیگر ماڈلز کے علاوہ ڈیزائن-بلڈ-فنانس-آپریٹ-ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) کی بنیاد پر پی ایم مترا پارک کی ترقی کے لیے ماسٹر ڈویلپر (ایم ڈی) کی قیادت والے ماڈل کا تصور پیش کیا گیاہے۔

*************

 

 

(ش ح ۔ک ح۔ع ن(

U. No. 9319


(Release ID: 2117712)
Read this release in: English , Hindi , Tamil