بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبی گزرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک صلاحیتیں

Posted On: 01 APR 2025 3:30PM by PIB Delhi

قومی آبی گزرگاہوں (این ڈبلیو ایس) کو فروغ دینے کے لیے کارگو بشمول غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء کو دور دراز اور غیر محفوظ علاقوں تک پہنچانے کے لیے، قومی آبی گزرگاہوں سے متعلق ایکٹ  کے تحت ملک میں 111 قومی آبی گزرگاہوں (این ڈبلیو ایس) کا اعلان کیا گیا۔

  • کارگو مالکان کے ذریعے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے استعمال کو فروغ دینے اوراین ڈبلیو-1 اور این ڈبلیو -2 اور این ڈبلیو-16پر بھارت - بنگلہ دیش پروٹوکول کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت کے لیے شیڈول سروس کے قیام کے لیے 35فیصد ترغیب دینے کی اسکیم کو حکومت نے منظور کیا ہے۔
  • قومی آبی گزرگاہوں (جیٹیز/ٹرمینلز کی تعمیر) ریگولیشنز 2025 کو مطلع کر دیا گیا ہے، جو نجی کمپنیوں کو اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے شعبے کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک واضح ریگولیٹری فریم ورک فراہم کر کے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور چلانے کی اجازت دیتا ہے۔
  • کارگو کو آبی گزرگاہوں پر موڈل شفٹ کرنے کے لیے،140 سے زیادہ پبلک سیکٹر یونٹس سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ وہ ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ موڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی نقل و حرکت کی منصوبہ بندی کریں۔ ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آبی گزرگاہوں کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت کی اپنی موجودہ صورتحال اور کارگو کی موڈل شفٹ کے لیے اپنے منصوبے کا خاکہ پیش کریں۔
  • مختلف قومی آبی گزرگاہوں (این ڈبلیو ایس) میں فیئر وے کی دیکھ بھال کے کام (دریا کی تربیت، دیکھ بھال کی ڈریجنگ، چینل مارکنگ اور باقاعدگی سے ہائیڈرو گرافک سروے) کیے جاتے ہیں۔
  • 5 پہلے سے موجود مستقل ٹرمینلز کے علاوہ این ڈبلیو-1 (دریائے گنگا) پر 49 کمیونٹی جیٹیاں، 20 تیرتے ہوئے ٹرمینلز،3 ملٹی ماڈل ٹرمینلز (ایم ایم ٹیز) اور1 انٹر موڈل ٹرمینل (آئی ایم ٹی) تعمیر کیے گئے ہیں۔

این ڈبلیو-3 (کیرالہ میں ویسٹ کوسٹ کینال) پر 9 مستقل اندرون ملک واٹر ٹرانسپورٹ ٹرمینل اور گوداموں کے ساتھ 2  آر او- آر او/ آر او- پیکس ٹرمینل بنائے گئے ہیں۔

یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*******

ش ح۔م ع۔ن ع

 (U: 9274)

 


(Release ID: 2117504) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil