وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری دفاع نے ہندی میگزین ’سمواد‘ کا خصوصی شمارہ جاری کیا

Posted On: 01 APR 2025 5:38PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے یکم اپریل 2025 کو ساؤتھ بلاک ، نئی دہلی میں ہندی میگزین 'سمواد' کے خصوصی شمارے کا اجرا کیا ۔ یہ ان ہاؤس میگزین آفس آف جوائنٹ سکریٹری اور چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر (آفیشل لینگویج سیکشن) نے شائع کیا ہے ۔ اس کا مقصد اہلکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور انہیں ہندی میں سرکاری کام کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔

یہ خصوصی شمارہ ’شفافیت اور سرکاری کام میں شرکت‘ پر مرکوز ہے ۔ پہلی بار ایک سال میں  میگزین کے دو شمارے  شائع ہو رہے ہیں ۔ اس رسالے میں اس موضوع پر مبنی کل 31 مضامین شائع ہوئے ہیں ، جو مختلف عہدوں کے شہری اور دفاعی اہلکاروں نے لکھے ہیں ۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر سکریٹری دفاع نے چیف ایڈمنسٹریٹو آفس میں منعقدہ ’ہندی پکھواڑے‘ کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے ۔ ہندی میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے لیے اے-4 (بی) سیکشن کو ایک رولنگ ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا ۔ 28 اکتوبر 2024 سے 3 نومبر 2024 تک ویجیلنس بیداری ہفتہ کے دوران منعقدہ مقابلے کے فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی دیئے گئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع خ ۔ ن م۔

U- 9287


(Release ID: 2117432) Visitor Counter : 24


Read this release in: English