وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آپریشن برہما - ہندوستانی بحری جہاز امدادی مواد کے ساتھ روانہ ہوئے

Posted On: 30 MAR 2025 3:21PM by PIB Delhi

مورخۃ 28مارچ 25 کو میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد حکومت ہند نے میانمار کو مدد فراہم کرنے کے لیے آپریشن برہما شروع کیا ہے۔ ایم ای اے  کی ہدایت کے تحت، ایچ اے ڈی آر  کی کوششیں ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اور این ڈی آر ایف  کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہی ہیں۔

ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز ست پورہ اور ساوتری، مشرقی بحریہ کمان سے، 29 مارچ کو ینگون کے لیے روانہ ہوئے ہیں، جو ہندوستانی بحریہ کے انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر ) کے لیے فوری ردعمل کے حصے کے طور پر ہے۔ اس کے علاوہ، انڈمان اور نکوبار کمان سے ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز کارموک اور ایل سی یو 52 بھی ایچ اے ڈی آر آپریشن میں مدد کے لیے 30 مارچ کو ینگون کے لیے روانہ ہوں گے۔ تقریباً 52 ٹن امدادی سامان ان بحری جہازوں پر سوار کیا گیا ہے، جس میں ضروری لباس، پینے کے پانی، خوراک، ادویات، اور ایمرجنسی اسٹورز پر مشتمل ایچ اے ڈی آر  پیلیٹس شامل ہیں۔ ہندوستانی بحریہ خطے میں 'سب سے پہلے جواب دہندہ' رہنے کے ہندوستان کے عزم پر قائم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(1)LRWR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(7)(1)OTWK.jpeg

*****

ش ح ۔ ال

U-9202


(Release ID: 2116832) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil