وزارت خزانہ
حکومت ہند اور حکومت جاپان نے ہندوستان کے لیے جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد کے تحت چھ پروجیکٹوں کے لیےجے پی وائی 191.736 ارب کے قرض کے معاہدوں پر دستخط کیے
منصوبے جنگلات کے انتظام، پانی کی فراہمی، شہری نقل و حمل، آبی پودوں یا حیوانات کی پرورش ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے شعبوں میں ہیں
Posted On:
28 MAR 2025 5:22PM by PIB Delhi
حکومت ہند اور حکومت جاپان نے کل جے پی وائی 191.736 ارب مالیت کے قرض کے معاہدوں پر دستخط کئے جو جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد (او ڈی اے) کے تحت ہندوستان کو جنگلات کے انتظام، پانی کی فراہمی، شہری نقل و حمل، آبی پودوں یا حیونات کی پرورش ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے شعبوں میں چھ پروجیکٹوں کے لیے دیا گیا ہے۔

حکومت ہند اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جے آئی سی اے)کے درمیان نئی دہلی میں قرض کے چھ معاہدوں پر دستخط ہوئے:
- تمل ناڈو انویسٹمنٹ پروموشن پروگرام (مرحلہ 3) (ٹی این آئی پی پی-III )( جے پی وائی36.114 بلین)
- مؤثر جنگلاتی انتظام کے لیے صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ (جے پی وائی– 8.280 بلین )
- چنئی سی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ (II) کی تعمیر کا منصوبہ (جے پی وائی– 52.556 بلین )
- دہلی ماس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پروجیکٹ (فیز 4 اضافی کوریڈورز) (I) ، (جے پی وائی 79.726 بلین)
- آسام ریاستی آبی زراعت کے فروغ اور روزگار میں بہتری کا منصوبہ (جے پی وائی– 3.580 بلین ) اور
- پنجاب حیاتیاتی تنوع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کا منصوبہ (جے پی وائی– 11.480 بلین )
ٹی این آئی پی پی - III کا مقصد ریاست میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرکے نوجوانوں کو معیاری ملازمتیں فراہم کرنا ہے جس میں ایک جامع اور پائیدار طریقے سے غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہے، ابھرتے ہوئے شعبوں کو فروغ دینا، اور آبادی کو جدید مینوفیکچرنگ ہنرمندی کی تربیت دینا ہے۔ چنئی ڈی سیلینیشن پلانٹ پروجیکٹ سمندری پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ اور اس سے متعلقہ پانی کی فراہمی کی سہولیات کی تعمیر کے ذریعے محفوظ اور قابل اعتماد پانی کی فراہمی فراہم کرے گا، اس طرح غریب لوگوں سمیت رہائشیوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ چنئی میٹروپولیٹن ایریا( سی ایم اے)میں متعلقہ علاقوں میں سرمایہ کاری کا ماحول بھی بہتر ہوگا۔
مؤثر جنگلات کے انتظام کے لیے صلاحیت میں اضافے کے پروجیکٹ کا مقصد جنگلات کے عملے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ تحقیق اور ترقی کے ذریعے جنگلاتی پالیسیوں کے نفاذ، پائلٹ پراجیکٹس کے نفاذ، تربیتی نظام میں بہتری اور جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں ادارہ جاتی مضبوطی ہو۔
جے آئی سی اے کی مدد کو جاری رکھتے ہوئے، دہلی میٹرو ریل پروجیکٹ بڑے پیمانے پر تیز رفتار نقل و حمل کے نظام کو وسعت دے گا اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا اور بالآخر ٹریفک کی بھیڑ اور گاڑیوں کی آلودگی میں کمی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرے گا۔
آسام میں، آبی زراعت کو فروغ دینے کا منصوبہ آبی پودوں یا حیوانات کی پیداوار میں اضافہ اور ماہی پروری کو فروغ دینے، ماہی پروری کی سپلائی چین کو بڑھانے اور ماہی پروری کے محکمے کی ادارہ جاتی مضبوطی میں معاونت کے ذریعے ماہی پروری کے فریقوں کی دیہی روزی روٹی کو بہتر بنانے کا باعث بنے گا۔
پنجاب میں حیاتیاتی تنوع پروجیکٹ ماحولیاتی نظام کی خدمات میں اضافہ کرے گا اور جنگلات سے باہر درختوں میں اضافے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، مربوط ویٹ لینڈ مینجمنٹ، معاش میں بہتری اور ادارہ جاتی مضبوطی کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اثرات کو کم کرے گا۔
ہندوستان اور جاپان کے درمیان 1958 کے بعد سے دو طرفہ ترقیاتی تعاون کی ایک طویل اور نتیجہ خیز تاریخ رہی ہے۔ اقتصادی تعاون ہندوستان-جاپان تعلقات کا ایک اہم ستون ہے جس نے پچھلے کچھ سالوں میں مسلسل ترقی کی ہے۔ یہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم اور مضبوط کرتا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا۔ م ص
(U:9153)
(Release ID: 2116408)
Visitor Counter : 27