کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
پی ایم پروگرام برائے بحالی، بیداری ، پرورش، اور مدر ارتھ کی بہتری ( پی ایم پرنام) کا مقصد پائیدار اور متوازن کھاد کے استعمال، متبادل کھادوں کو اپنانے اور نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے کے ذریعے مدر ارتھ کی صحت کو محفوظ رکھنا ہے
پی ایم پرنام کے تحت، 14 ریاستوں نے مالی سال 24-2023 کے دوران کیمیائی کھادوں کی کھپت میں پچھلے 3 مالی سالوں کی اوسط کھپت کے مقابلے میں 15.14 ایل ایم ٹی کی کمی ظاہر کی ہے
Posted On:
28 MAR 2025 4:58PM by PIB Delhi
کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے 28 جون 2023 کو ’’پی ایم پروگرام برائے بحالی، آگاہی ، پرورش، اور مدر ارتھ کی بہتری (پی ایم پرنام)‘‘ کی منظوری دی ہے۔
اس اقدام کا مقصد پائیدار اور متوازن کھاد کے استعمال کو فروغ دینے، متبادل کھادوں کو اپنانے، نامیاتی کھیتی کو فروغ دینے، اور وسائل کے تحفظ کی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے ذریعے دھرتی ماں کی صحت کو بچانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے ذریعے شروع کی گئی عوامی تحریک کی حمایت کرنا ہے۔ تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے پی ایم پرانام اسکیم کے تحت آتے ہیں۔ پی ایم پرنام اسکیم کے تحت، پچھلے تین سالوں میں اوسط کھپت کے مقابلے، کھاد کی بچت کے 50فیصد کے برابر، ایک دیئے گئے مالی سال میں کیمیائی کھادوں (یوریا، ڈی اے پی، این پی کے، ایم او پی) کی کھپت میں کمی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مراعات فراہم کرنے کا انتظام ہے۔ پی ایم پرنام کے تحت، 14 ریاستوں نے مالی سال 24-2023 کے دوران کیمیائی کھادوں کی کھپت میں پچھلے 3 مالی سالوں کی اوسط کھپت کے مقابلے میں 15.14 ایل ایم ٹی کی کمی ظاہر کی ہے۔ تاہم، راجستھان نے کیمیائی کھادوں کی کھپت میں کوئی کمی حاصل نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع و۔ن م۔
U-9137
(Release ID: 2116303)
Visitor Counter : 22