اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کی پیداوار اور روزگار کے مواقع میں اضافہ

Posted On: 28 MAR 2025 3:32PM by PIB Delhi

اسٹیل ایک غیر منضبط شعبہ ہے اور ایک کمپنی کی پائیداریت، درآمدات اور برآمدات کا تعین مارکیٹ کی قوتوں سمیت مختلف عوامل سے ہوتا ہے۔ حکومت گھریلو مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے سازگار پالیسی ماحول پیدا کر کے سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ کیے گئے کچھ اقدامات یہ ہیں:-

  1. درآمدی اسٹیل مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی (اے ڈی ڈی) اور کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی (سی وی ڈی) عائد کرنا جس سے گھریلو اسٹیل پیداکاروں کی مسابقت کو نقصان پہنچتا ہے۔
  2. خام مال جیسے فیرو لوہا، لوہے کے کچرے پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) کی وقتا فوقتا پیمائش جو ملک میں مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
  • iii. درآمدات کی موثر نگرانی اور گھریلو اسٹیل پروڈیوسروں کو درآمدات کے بارے میں تفصیلی ڈیٹا فراہم کرنے کے لئے اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس) 2.0 کی تجدید ۔
  • iv. سرکاری خریداری کے لیے ’میڈ ان انڈیا‘ اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل پروڈکٹس (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی کا نفاذ۔
  1. ملک کے اندر& #39; اسپیشلٹی اسٹیل & #39; کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور درآمدات کو کم کرنے کے لئے اسپیشلٹی اسٹیل کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز۔
  • vi. گھریلو طور پر تیار کردہ لوہے کے کچرے کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا اعلان نامہ۔
  1. حکومت نے ہندوستان میں اسٹیل کے شعبے گریننگ کے لیے روڈ میپ پر رپورٹ جاری کرکے اسٹیل کی صنعت میں کاربن سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور ’دی ٹیکسونومی فار گرین اسٹیل‘ بھی جاری کیا ہے۔

*************

 

 

(ش ح ۔ک ح۔م الف(

U. No. 9096


(Release ID: 2116168) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi