سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: ملک کے کوانٹم کمپیوٹنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی

Posted On: 27 MAR 2025 6:18PM by PIB Delhi

 نیشنل کوانٹم مشن (این کیو ایم ) کے آغاز کے بعد سے اس کے تحت درج ذیل پیشرفت ہوئی ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلور میں کلیدی ٹیکنالوجی کے عمودی یعنی کوانٹم کمپیوٹنگ میں چار تھیمیٹک حب (ٹی ہبس ) قائم کیے ہیں۔ سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس، نئی دہلی کے تعاون سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مدراس میں کوانٹم کمیونیکیشن؛ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی میں کوانٹم سینسنگ اور میٹرولوجی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی میں کوانٹم میٹریلز اینڈ ڈیوائسز۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او ) نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ (ٹی آئی ایف آر ) ممبئی کے تعاون سے سپر کنڈکٹنگ سرکٹ ٹیکنالوجی پر مبنی 6 کیوبٹ کوانٹم پروسیسر کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف اسپیس (ڈی او ایس ) نے ریئل ٹائم پروسیسنگ اور کوانٹم محفوظ ٹیکسٹ، امیجز اور ویڈیو کالز کے لائیو تبادلے کے ساتھ 300ایم  کے فاصلے پر فری اسپیس کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن کا مظاہرہ کیا ہے۔

2024 میں کوانٹم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے لیے مختص اور استعمال کیے گئے فنڈز ذیل میں دیئے گئے ہیں:

S.No.

Ministry/Department

Fund Allocated (Rs. In Crore)

Fund Utilized

(Rs. In Crore)

1.

Department of Science & Technology

31.848

19.915

2.

Ministry of Electronics and Information Technology

68.032

28.823

3.

Defense Research & Development Organization

8.570

2.57

4.

Department of Space

18.5

18.5

کنسورشیا میں این کیو ایم  کے تحت چار ٹی ہبس  قائم کیے گئے ہیں جو تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں، جس میں کوانٹم ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے نجی صنعت کی شمولیت کا انتظام ہے۔

یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹکنالوجی، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ش ح ۔ ال

U-9085


(Release ID: 2116024) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil