وزارت سیاحت
دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سی بی ایس پی اسکیم
Posted On:
27 MAR 2025 4:21PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت اپنی ”سروس فراہم کنندگان کے لیے صلاحیت سازی (سی بی ایس پی)“ اسکیم کے تحت ملک کے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کو تعلیم، تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف قلیل مدتی ہنر مندی کے فروغ کے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔
سی بی ایس پی اسکیم کے تحت منعقد کیے جانے والے اسکلنگ/ری اسکلنگ/اپ-اسکلنگ کے پروگراموں میں ہنر سے روزگار تک (ایچ ایس آر ٹی)، انٹرپرینیورشپ پروگرام (ای پی)، اسکل ٹیسٹنگ اینڈ سرٹیفیکیشن (ایس ٹی اینڈ سی) - موجودہ سروس فراہم کنندگان کے لیے ان کی جانچ اور تصدیق کرنے کے لیے دوبارہ ہنر مندی کا پروگرام، سیاحت سے متعلق آگاہی پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔
مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ج ا
27-03-2025
U: 9063
(Release ID: 2115937)
Visitor Counter : 20