سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سلچر-سوراشٹرا ایسٹ- ویسٹ کوریڈور
Posted On:
26 MAR 2025 8:51PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 3576.55 کلومیٹر لمبائی والےسلچر-سوراشٹر ایسٹ -ویسٹ کوریڈور کی ترقی کے منصوبےکا آغاز کردیا ہے،، جس میں سے 3480.62 کلومیٹر کی لمبائی میں تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ باقی 95.93 کلومیٹر زیر عمل؍بولی کے مرحلے میں ہے ۔
مغربی بنگال اور آسام میں زمین کے حصول ، جنگلات اور ماحولیاتی کلیئرنس کےحصول میں تاخیر سمیت تعمیر سے پہلے کی سرگرمیوں میں دیری کی وجہ سے باقی لمبائی کی تکمیل التوا کا شکار ہو ئی ہے۔
منظوری ، ٹھیکیداروں کو درپیش مالی مشکلات ، فورس میجر ایونٹس وغیرہ جیسے چیلنجوں پر قابو پانے اور پروجیکٹ پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے حکومت نے مختلف اقدامات کیے ہیں ۔ ان میں اراضی کے حصول کے عمل کو ہموار اور تیز کرنا ، جنگلات اور ماحولیاتی منظوریوں کو تیز کرنے کے لیے پریویش پورٹل کو نئی شکل دینا ، عمومی انتظامات کی آن لائن منظوری کو قابل بنانا وغیرہ شامل ہے ۔
ریلوے سے روڈ اوور برج/روڈ انڈر برج (آر او بی/آر یو بی) کا ڈرائنگ (جی اے ڈی) اور ریاستی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مختلف سطحوں پر جائزہ میٹنگیں کی جارہی ہے۔
منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیےحکومت تمام اقدامات کر رہی ہے۔
فنڈز پروجیکٹ کے لحاظ سے مختص کیے جاتے ہیں ۔ تاہم گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بجٹ مختص کے تحت این ایچ اے آئی کو مختص کیے گئے کل فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اس طرح کی کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔
کوریڈور کی تکمیل کے لیے نظر ثانی شدہ مقررہ تاریخ جون 2027 تک ہے ۔ یہ نیشنل کوریڈور ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کا گیٹ وے ہے ،جو بنگلہ دیش ، بھوٹان اور نیپال کے ساتھ بین الاقوامی سرحدوں سے بھی رابطہ فراہم کرتا ہے ۔ یہ کوریڈور اہم اسٹریٹجک کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی اہمیت رکھتا ہے اور خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
*****
ش ح۔ م ع ن- ش ب ن
Urdu No. 9011
(Release ID: 2115632)
Visitor Counter : 22