سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمانی سوالات: قومی جیو اسپیشل مشن
Posted On:
26 MAR 2025 4:57PM by PIB Delhi
حکومت نے زمین کے ریکارڈ ، شہری منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ڈیزائن کو جدید بنانے کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آندھرا پردیش، تلنگانہ اور اترپردیش سمیت ملک بھر میں بنیادی جیو اسپیشل انفرااسٹرکچر اور اعداد و شمار کو تیار کرنے کے لیے مرکزی بجٹ 2025-26 میں قومی جیو اسپیشل مشن کا اعلان کیا ہے۔ بنیادی جیو اسپیشل انفرا اسٹرکچر اور ڈیٹا جس میں نیشنل جیوڈیٹک ریفرنس فریم شامل ہے، جو نیشنل ہورائزنٹل ریفرنس فریم (این ایچ آر ایف) اور نیشنل ورٹیکل ریفرنس فریم (این وی آر ایف) پر مشتمل ہے اور جیو-آئی سی ٹی انفرا اسٹرکچر کے ساتھ آرتھو ریکٹیفائیڈ امیجری (او آر آئی) اور ڈیجیٹل ایلیویشن ماڈل (ڈی ای ایم) پر مشتمل ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہتر اور موثر زمینی ریکارڈ، پائیدار شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں کے لیے بہتر ڈیزائن فراہم کرنے کے کام میں سہولت فراہم کرے گا۔
یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلا کے وزیر مملکت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 8979
(Release ID: 2115538)
Visitor Counter : 14