سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمانی سوالات: قومی کوانٹم مشن کا مقصد
Posted On:
26 MAR 2025 4:58PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ نے 19 اپریل 2023 کو آٹھ سال کی مدت کے لیے 6003.65 کروڑ روپے کی کل لاگت سے قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کو منظوری دی ہے۔
مشن کے مقاصد یہ ہیں:
- سائنسی اور صنعتی تحقیق و ترقی کی تخم ریزی کرنا، پروان چڑھانا اور فروغ دینا۔ کوانٹم ٹیکنالوجی (کیو ٹی) میں متحرک اور اختراعی ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ۔
- ملک میں کوانٹم ٹیکنالوجی کی قیادت میں اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی نظام کو تیز کرنا ۔
- کوانٹم ٹیکنالوجیز کی ترقی میں سرکردہ ممالک میں شامل ہونا ۔
مشن کے مقاصد یہ ہیں:
- سپر کنڈکٹنگ اور فوٹونک ٹکنالوجی جیسے مختلف پلیٹ فارموں میں 20-50 فزیکل کیوبیٹس (3 سال) 50-100 فزیکل کیوبیٹس (5 سال) اور 50-1000 فزیکل کیوبیٹس (8 سال) کے ساتھ انٹرمیڈیٹ اسکیل کوانٹم کمپیوٹر تیار کرنا۔
- ہندوستان کے اندر 2000 کلومیٹر کے فاصلے پر دو زمینی اسٹیشنوں کے درمیان سیٹلائٹ پر مبنی محفوظ کوانٹم مواصلات کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے ساتھ طویل فاصلے تک محفوظ کوانٹم مواصلات تیار کرنا۔
- موجودہ آپٹیکل فائبر پر ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ کا استعمال کرتے ہوئے قابل اعتماد نوڈس کے ساتھ 2000 کلومیٹر سے زیادہ انٹر سٹی کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن تیار کرنا۔
- کوانٹم میموری کے ساتھ ملٹی نوڈ کوانٹم نیٹ ورک، ہر نوڈ پر انٹینگل منٹ سویپنگ اور سنکرونائزڈ کوانٹم ریپیٹرز (2-3 نوڈس) تیار کرنا۔
- جوہری نظاموں میں 1 فیمٹو-ٹیسلا/اسکوائرٹ (ہرٹز) حساسیت کے ساتھ میگنیٹو میٹر تیار کرنا اور نائٹروجن ویکنسی – سینٹرس میں 1 پیکو-ٹیسلا/اسکوائرٹ (ہرٹز) سنسیٹیویٹی سے بہتر بنانا؛ درستگی وقت، مواصلات اور نیویگیشن کے لیے ایٹمز اور 10 ٹو دی پاور 19 فریکشنل اِن اسٹیبلٹی والی ایٹومک کلاک عکس کا استعمال کرتے ہوئے کشش ثقل کی پیمائش جس کی سینسیٹوٹی 100 نینو میٹر/سیکنڈ اسکوائرڈ سے بہتر ہو۔
- کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم مواصلاتی ایپلی کیشنز ، سنگل فوٹون ذرائع/ڈٹیکٹرز ، کوانٹم مواصلات کے لیے اینٹنگلڈ فوٹون ذرائع ، سینسنگ اور میٹرولوجیکل ایپلی کیشنز کے لیے کیوبیٹس کی ترقی کی خاطر کوانٹم آلات کی تشکیل کے لیے سپر کنڈکٹرز، نوول سیمی کنڈکٹر ڈھانچے اور ٹاپولوجیکل مواد جیسے کوانٹم مواد کا ڈیزائن اور سنتھیسس۔
یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلا کے وزیر مملکت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 8978
(Release ID: 2115530)
Visitor Counter : 14