ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ  سوال: ٹیکسٹائل کی برآمدی کارکردگی کی نگرانی

Posted On: 26 MAR 2025 4:20PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت ٹیکسٹائل کی برآمدی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت زیرو ریٹڈ برآمدات کے اصول کو اپناتے ہوئے مسابقت کو بڑھانے کے لیے ملبوسات/گارمنٹس اور میک اپس کے لیے ریاستی اور مرکزی ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ (آر او ایس سی ٹی ایل ) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ مزید، ٹیکسٹائل کی مصنوعات جو (آر او ایس سی ٹی ایل )  اسکیم کے تحت نہیں آتی ہیں وہ دیگر مصنوعات کے ساتھ برآمد شدہ مصنوعات (آر او ٹی ای پی ) پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی معافی کے تحت آتی ہیں۔ مزید برآں، حکومت مختلف ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور تجارتی اداروں کو مارکیٹ ایکسیس انیشی ایٹو اسکیم کے تحت مالی معاونت فراہم کرتی ہے جو محکمہ تجارت کی جانب سے لاگو کی گئی ہے تاکہ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی میلوں، نمائشوں، خریدار فروخت کنندگان کے اجلاسوں وغیرہ کے انعقاد اور ان میں شرکت کی جا سکے۔

غیر ملکی تجارتی پالیسی، 2023 کے پیرا 2.55 کے مطابق؛

(ایک ) ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیاں  حکومت کے لیے برآمدات کو سپورٹ کرنے کے لیے پالیسی ساز ہیں۔ ای سی اے ایس  انشورنس، گارنٹی اور براہ راست قرضے کے ذریعے برآمدات کی حمایت کرتے ہیں۔ ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیاں  جیسے ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ  برآمدات کو کریڈٹ انشورنس سپورٹ اور ایکسپورٹ کریڈٹ قرض فراہم کرتی ہے۔ ای سی جی سی  کی طرف سے برآمد کنندگان کو جاری کردہ کور، دیوالیہ پن یا خریداروں کے ڈیفالٹ یا سیاسی خطرات کی وجہ سے ادائیگی میں ناکامی سے ہونے والے نقصانات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ برآمد کنندگان اس طرح کے کور کے ذریعے موجودہ مارکیٹوں کی حفاظت کے علاوہ اپنی منڈیوں کو متنوع بنا سکتے ہیں۔ ای سی جی سی  پراجیکٹ کی برآمدات سمیت درمیانی اور طویل مدتی (ایم ایل ٹی ) برآمدات کی بھی حمایت کرتا ہے۔ ایگزم بینک ایم ایل ٹی برآمدات کے لیے قرض دینے اور حکومت کی لائن آف کریڈٹ کو آگے بڑھانے کے کاروبار میں دوسرا ای سی اے  ہے۔

 

دو: ایسی جی اے  خریدار کی دیوالیہ پن یا ڈیفالٹ کی وجہ سے برآمدی تجارت میں برآمد کنندگان کے نقصانات کی تلافی کرتا ہے۔ مزید برآں، کھیپ کے متاثر ہونے کے بعد جنگ، اچانک درآمدی پابندی، قانون یا فرمان کے نفاذ جیسے سیاسی خطرے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بھی احاطہ کیا جاتا ہے۔ کچھ اینٹی ڈمپنگ اقدامات یا نان ٹیرف رکاوٹیں جو کھیپ بھیجے جانے کے بعد متعارف کرائی گئی ہیں وہ سیاسی خطرے کے دائرے میں آئیں گی۔ ایسی صورتوں میں برآمد کنندگان کے مفادات کا تحفظ ای سی جی اے  کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت  جناب  پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں پیش کی ۔

****

ش ح ۔ ال

U-8997


(Release ID: 2115522) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi