وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی او اے ایس جنرل اپیندر دویدی نے جنگ کی ابھرتی ہوئی نوعیت کے درمیان مسلح افواج کے درمیان اتحاد اور انضمام کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 26 MAR 2025 6:30PM by PIB Delhi

آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی نے جنگ کی ابھرتی ہوئی نوعیت، ہندوستان کو درپیش اسٹریٹجک چیلنجوں اور مسلح افواج کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت  کوواضح کیا ہے۔ وہ 80ویں اسٹاف کورس سے گزرنے والے ہندوستانی مسلح افواج کے طلباء افسران اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن میں مستقل عملے سے خطاب کررہے تھے۔

سی او اے ایس نے مستقبل کے فوجی رہنماؤں کو تیار کرنے میں ڈی ایس ایس سی کے اہم کردار کی تعریف کی اور آپریشنل تیاریوں اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پیشہ ورانہ فوجی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

سی او اے ایس نے جدید جنگ میں قیادت، موافقت اور تکنیکی انضمام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر میں متحرک رہیں اور ملٹری پلاننگ اور آپریشنز میں جدت کو اپنائیں۔

اپنے دورے کے دوران، سی او اے ایس نے فیکلٹی ممبران سے بھی بات چیت کی، جس میں فوجی حکمت عملی، آپریشنل آرٹ اور قیادت کی ترقی کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بین سروس تعاون کو فروغ دینے اور ہندوستان کی دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانے میں ادارے کے تعاون کا اعتراف کیا۔

جنرل دویدی کو کمانڈنٹ ڈی ایس ایس سی لیفٹیننٹ جنرل وریندر وتس نے اسٹاف کورس کے نصاب کو مستقبل کی جنگوں کے چیلنجوں سے ہم آہنگ کرنے کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں پہلی ڈیپ پرپل ڈویژن کی سرگرمیوں کا خصوصی حوالہ دیا گیا، جس میں تینوں سروسز کے  40 افسران نے اپنی تربیت حاصل کی ہے۔

سی او اے ایس نے ویلنگٹن ملٹری اسٹیشن کے سابق فوجیوں سے بھی بات چیت کی اور 'ویٹرن اچیورز ایوارڈ' کے ساتھ ان کے تعاون کو تسلیم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(9)YF6F.jpeg

************

 

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8950)


(Release ID: 2115520) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi