بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے دیگر فیصلوں کے ساتھ   میپل انفراسٹرکچر ٹرسٹ (ایم آئی ٹی) ، سی ڈی پی کیو  انفراسٹرکچر ایشیا III    انکارپوریشن)سی ڈی پی کیو   ایشیاء )،میپل ہائی ویز   پرائیویٹ لمیٹڈ،    360 ون پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ اور اشوکا بلڈکان گروپ کے کچھ سڑک کے اثاثوں کے مجوزہ شراکت داری کو منظوری دی

Posted On: 25 MAR 2025 7:46PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے  دیگر چیزوں کے ساتھ میپل انفراسٹرکچر ٹرسٹ (ایم آئی ٹی)؛  سی ڈی پی کیو انفراسٹرکچر ایشیا III    انکارپوریشن (سیی ڈی پی کیو ایشیا)؛ میپل ہائویز پرائیویٹ لمیٹڈ; 360 ون پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ اور اشوکا بلڈ کان گروپ کی کچھ سڑکوں کے بارے میں تجویز کردہ شراکت کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ شراکت داری میں ایم آئی ٹی کا حصول شامل ہے، جو اشوکا دھنکونی کھڑگپور ٹول وے لمیٹڈ (اے ڈی کے ٹی ایل) کے میپل انفرا انویسٹمنٹ مینیجر پرائیویٹ لمیٹڈ (میپل آئی ایم) کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اشوکا سمبل پور باراگڑھ ٹول وے لمیٹڈ (اے ایس بی ٹی ایل)؛ اشوکا بیلگام دھارواڑ ٹول وے لمیٹڈ (اے بی ڈی ٹی ایل)؛ اشوکا ہائی ویز (بھنڈارا) لمیٹڈ (اے ایچ بی ایل)؛ اور اشوکا ہائی ویز (درگ) لمیٹڈ (اے ایچ ڈی ایل) (مجوزہ ایس پی وی ایکوزیشنز) اور کچھ باہم مربوط لین دین شامل ہے۔

ایم آئی ٹی ایک نجی ٹرسٹ ہے جو انڈین ٹرسٹ ایکٹ، 1882 کے تحت رجسٹرڈ ہے، اور اسے 24 فروری 2020 کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ) ریگولیشنز، 2014 کے تحت انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا۔ میپل آئی ایم ایم آئی ٹی کا سرمایہ کاری مینیجر ہے۔

سی پی ڈی کیو ایشیا، کیس ڈے ڈپوٹ ایٹ ڈے پلیسمینٹ ڈو کیوبیک ( سی پی ڈی کیو ) کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔ سی ڈی پی کیو ایک عالمی سرمایہ کاری گروپ ہے جو اپنے سرمایہ کاروں کے فنڈ کا انتطام کرتا ہے جس میں خاص طور پر کیو بیک کے عوامی اور نصف عوامی پینشن اور بیمہ سے متعلق اسکیمیں شامل ہیں۔

میپل اسپانسر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ) ریگولیشنز، 2014 کے مقاصد کے لئے ایم آئی ٹی کا اسپانسر ہے۔

360 ون پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ سیبی کے ساتھ زمرہ II متبادل سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور ہندوستان اور دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مقصد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ 360 ون پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کا انتظام اس کے انویسٹمنٹ مینیجر، 360 ون آلٹرنیٹس ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

اے ڈی کے ٹی ایل، اے ایس بی ٹی ایل، اے بی ڈی ٹی ایل، اے ایچ بی ایل اور اے ایچ ڈی ایل بنیادی ڈھانچے کی رعایتی خدمات فراہم کرنے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (این ایچ اے آئی) کا مقرر کردہ ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

***********

ش ح۔ع و۔ ا ک م

U No. 8917


(Release ID: 2115153) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi