بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی  آئی  نے کیوب ہائی وے ٹرسٹ اور کیوب ہائی وے اینڈ انفراسٹرکچر وی پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے اتھانگ دیون ہلی ٹولوے پرائیویٹ لمیٹڈ، اتھانگ جموں اُدھم پور ہائے پرائیویٹ لمیٹڈ اور قاضی گنڈ ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈ  کے حصول کی منظوری دیدی ہے

Posted On: 25 MAR 2025 7:47PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن نے کیوب ہائی ویز ٹرسٹ اور کیوب ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر وی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ اتھانگ دیون ہلی ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، اتھانگ جموں ادھم پور ہائی وے پرائیویٹ لمیٹڈ اور قاضی گنڈ ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

ان مجوزہ امتزاج کا تصور کیا گیا ہے۔

  1. کیوب ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر وی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے اتھانک دیون ہلی ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ (اے ڈی ٹی پی ایل) کے100 فیصد حصص کا حصول۔ (کیوب وی)؛ اور
  2. اتھانگ جموں ادھم پور ہائی وے پرائیویٹ لمیٹڈ (اے جے یو ایچ پی ایل) (i) کے 100فیصد حصص کاحصول۔اور  (ii) کیوب ہائی ویز ٹرسٹ (کیوب ٹرسٹ) کے ذریعے قاضی گنڈ ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ (کیو ای پی ایل) کے 100فیصد شیئر ہولڈنگ کا حصول۔

(اس کے بعد اے ڈی ٹی پی ایل، اے جے یو ایچ پی ایل اور کیو ای پی ایل کو مجموعی طور پر 'ٹارگٹس' کے طور پر جانا جاتا ہے)

کیوب ٹرسٹ، ایک انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ ہے جو  سیبی (انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ) ضوابط، 2014 کے تحت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے ساتھ رجسٹرڈ ہے (جیسا کہ اس میں ترمیم کیا گیا ہے)۔ کیوب ٹرسٹ، سڑک کے اثاثے/ایس پی ویز، دیگر چیزوں کے علاوہ، ہندوستان میں سڑک اور شاہراہوں کے مختلف پروجیکٹوں کے کام کاج اور دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

کیوب وی، ایک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار کے طور پر سیبی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور ہندوستان میں سڑک کے اثاثوں کو پہلے حاصل کرتا ہے، پھر آپریٹ اور دیکھ بھال کرتا ہے۔

ٹارگٹس کمپنیاں، ہندوستان میں خصوصی مقصد کے اجزا کے طور پر شامل ہیں اور ہندوستان میں سڑکوں اور شاہراہوں کو آپریٹ  کرنے کے کام کاج میں مصروف  عمل ہیں۔

کمیشن کے تفصیلی حکم کا انتظار ہے۔

************

ش ح ۔ع ح۔ش ہ ب ۔

(U: 8922)


(Release ID: 2115151) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi