کارپوریٹ امور کی وزارتت
کارپوریٹ فائلنگ کی تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے حکومت کا شفافیت اور کارکردگی کے لیے متعدد ڈجیٹل اقدامات کا آغاز
ایم سی اے31 وی3 ویب پر مبنی فارمز اور ملٹی فیکٹر تصدیق کے ساتھ بہتر سکیورٹی اور ایم سی اے پورٹل موبائل ایپ اسٹیک ہولڈرز کو ایم سی اے21 ویب سائٹ پر دستیاب مختلف خدمات تک آسان رسائی فراہم کرتاہے
Posted On:
25 MAR 2025 5:50PM by PIB Delhi
دھوکہ دھڑی والی فائلنگ کو روکنے کے لیے ایم سی اے 21 وی3 میں ویب پر مبنی آن لائن فارم متعارف کرائے گئے ہیں، جس میں فارموں میں فیلڈ لیول کی تصدیق اور آٹو پری فل کی صلاحیت شامل ہے۔ اس کے علاوہ، سسٹم تک رسائی حاصل کرنے والے صارفین کی شناخت کی تصدیق کے لیے ملٹی فیکٹر توثیق کو لاگو کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ڈیٹا کی رازداری اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے عوامی نقطہ نظر سے نجی معلومات کو چھپانے جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزارت نے خدمات کی التزام میں شفافیت، کارکردگی، رفتار کو بڑھانے، تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کئی ڈجیٹل اقدامات شروع کیے ہیں، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:
سینٹر فار ایکسلریٹڈ کارپوریٹ ایگزٹ پروسیسنگ (سی پی اے سی ای) کمپنیوں / ایل ایل پیز (ایل ایل پیز) کے رضاکارانہ طور پر ختم ہونے کی مرکزی پروسیسنگ کے لیے سینٹرلائزڈ پروسیسنگ سینٹر ( سی پی سی) متعدد آر او سی مقامات کے بجائے ایک ہی جگہ پر آپریشنز کو مستحکم کرکے مختلف غیر ایس ٹی پی فارموں کے لیے تصدیقی عمل کو ہموار کرتا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز چیٹ کے ذریعے بات چیت کریں یا سوالات کو حل کرنے کے لیے کال کریں ای-ایجوڈیکیشن فیصلے کے مقدمات کی کارروائی کے لیے ایک اینڈ ٹو اینڈ آن لائن پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جبکہ سسٹم کی کارکردگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز چیلنجوں کے بارے میں رائے فراہم کرنے اور شکایات درج کرنے کے لیے ایم سی اے21 پورٹل پر ٹکٹ بھی جمع کر سکتے ہیں۔
ایم سی اے 21 کے ذریعہ کارپوریٹ فائلنگز کی کل تعداد 2020-21 میں 67,02,788 سے بڑھ کر 2023-24 میں 80,77,210 ہو گئی جو فروری 2025 تک 84,30,731 تک پہنچ جائے گی۔
یہ معلومات کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے آج ایوان بالا- راجیہ سبھا میں۔
*******
ش ح۔ ظ ا – ن ا
UR No.8897
(Release ID: 2115082)
Visitor Counter : 17