سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کوانٹم اسٹارٹ اپ: کیواین یو لیبز دنیا کا پہلا اینڈ ٹو اینڈ کوانٹم-سیف ہیٹروجینس نیٹ ورک بنانے اور اس کے استعمال کےلیے کام کررہاہے
Posted On:
25 MAR 2025 4:50PM by PIB Delhi
سال2016 میں آئی آئی ٹی مدراس ریسرچ پارک میں انکیوبیٹ کی گئی کیواین یو لیبز کوانٹم سیف سلیوشن کے ساتھ سائبرسکیوریٹی میں انقلاب لا رہی ہے، جس سے ہندوستان کو کوانٹم کرپٹوگرافی میں ایک عالمی رہنما کی حیثیت حاصل ہورہی ہے۔ سال 2018 میں کیواین یو نے کیو کے ڈی (کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن) کا آغاز کیا، جس سے ہندوستان عالمی کوانٹم میپ پرآ گیا۔
یہ ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ مسلسل نمایاں سنگ میل عبور کر رہا ہے۔ 2022 میں، کیو این یو نے آئی ڈیکس اوپن چیلنج 2.0 جیتا اور ایک 150 کلومیٹر طویل کیو کے ڈی سسٹم قابلِ اعتماد نوڈز کے ساتھ تیار کیا، جس کے بعد بھارتی فوج کے ساتھ کامیاب آزمائش مکمل کی ۔ این ایس سی ایس گرانٹ کے تحت، ایک ہب اینڈ اسپوک کیو کے ڈی نیٹ ورک تیار کیا گیا اور پہلے بڑے آرڈر کے تحت بھارتی مسلح افواج کے لیے پہلے سے بچھے آپٹیکل فائبر کا استعمال کرتے ہوئے کوانٹم-سیف وائرلائن نیٹ ورک تعمیر کیا گیا۔2023 میں، کیو این یو نے وائی فائی نیٹ ورکس کی سکیورٹی کا مسئلہ حل کیا اور اپنے کیو آر این جی پروڈکٹ اور این آئی ایس ٹی شارٹ لسٹ شدہ پی کیو سی الگورزم کا استعمال کرتے ہوئے کوانٹم-سیف وی پی این سلیوشن متعارف کرایا۔ اس کے بعد، 24-2023 میں ایم سی ای ایم ای اور ایم سی ٹی ای میں کیو وی پی این سلیوشن کے ذریعے وائرلیس نیٹ ورکس کو محفوظ بنانے کی راہ ہموار ہوئی۔ 2024 میں، کیو این یو نے بھارتی بحریہ کو 25 کیو کے ڈی سسٹمز فراہم کیے، جو بھارت میں کوانٹم-سیف کمیونیکیشن کے لیے ایک اہم سنگِ میل تھا۔
اس اسٹارٹ اپ نے جدید کوانٹم سیف مصنوعات پیش کی ہیں -- ٹروپوس (کیو آر این جی)، جو ایک کوانٹم رینڈم نمبر جنریٹر ہے، جسے تمام حلوں کے لیے نئے ‘روٹ آف ٹرسٹ’ کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اسے ڈی آر ڈی او اور ڈبلیو ای ایس ای ای کو اہم ایپلی کیشنز کے لیے اور بھارتی فوج کو کوانٹم سیف وائرلیس حل فراہم کرنے کے لیے کمرشلائز کیا گیا ہے؛ آرموس، ایک کوانٹم کی ڈسٹریبیوشن (کیو کے ڈی) سلیوشن ہے، جو ایک مشرق وسطی کے کلائنٹ، دفاعی پی ایس یو بی ای ایل، بھارتی بحریہ کو فراہم کیا گیا ہے اور حال ہی میں بھارتی فوج سے ایک اہم آرڈر حاصل کیا گیا ہے؛ کیو شیلڈ، ایک کوانٹم-سیف ساس پلیٹ فارم ہے، جس میں چار خدمات شامل ہیں جو پہلے ہی کئی کلائنٹس کے ذریعہ استعمال کی جا رہی ہیں۔
کیو این یو لیبز کو قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کے تحت منتخب کیا گیا ہے، اور اس کا مقصد "میک ان انڈیا، میڈ فار دی ورلڈ" کے تحت دنیا کا پہلا اینڈ ٹو اینڈ کوانٹم-سیف غیر ہیٹروجینس نیٹ ورک تیار اور تعینات کرنا ہے۔یہ نیٹ ورک فری اسپیس کیو کے ڈی ، مقامی طور پر تیار کردہ ایس پی ڈی اور انکرپٹرز، کیو ایچ ایس ایم ، اور سافٹ ویئر-ڈیفائنڈ کیو کے ڈی کنٹرولر کو یکجا کرے گا، جو بھارت کی جدید کوانٹم کمیونکیشن ٹیکنالوجیز میں عالمی قیادت کو نمایاں کرے گا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U :8867 )
(Release ID: 2115032)
Visitor Counter : 15