وزارت دفاع
دو طرفہ بحری مشق - ورونا 2025 کا اختتام
Posted On:
24 MAR 2025 7:03PM by PIB Delhi
19 سے 22 مارچ 25 تک منعقد ہونے والی دو طرفہ بحری مشق ورونا 2025 میں ہندوستانی بحریہ اور فرانسیسی بحریہ کو یکجا کیا گيا، جس سے ان کی پائیدار پارٹنرشپ اجاگر ہوتی ہے۔
اس دو طرفہ مشق کے دوران کثیر شعبہ جاتی ماحول میں مشق کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ خاکہ بند مشقوں کو پیچیدہ حالات میں تزویراتی اور آپریشنل مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ فرانسیسی بحریہ کے رافیل -ایم اور ہندوستانی بحریہ کے ایم آئی جی-29 طیاروں کی شرکت سے جدید فضائی دفاعی مشقیں، حقیقی جنگی منظرناموں کی پیروی کرکے، مشترکہ طور پر فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے حصہ لینے والی اکائیوں کی صلاحیتیں نمایاں ہوتی ہیں۔ اینٹی سب میرین وارفیئر مشقیں جن میں ہندوستانی آبدوز اور دونوں افواج کے اینٹی سب میرین فریگیٹس شامل ہیں، زیر آب ڈومین کی سرگرمیاں آگہی اور حکمت عملی کی تفہیم اور مہارت کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہیں۔ سطح زمین کی جنگی کارروائیوں میں پیچیدہ مربوط تدبیریں اور نقلی مشغولیات شامل تھیں، جو شریک بیڑے کی مشترکہ جنگی طاقت کو ظاہر کرتی ہیں۔ دو فلیٹ ٹینکروں کی سمندری مشقوں سے لاجسٹک انٹرآپریبلٹی کو ثابت کیا گیا اور مسلسل آپریشن کے لیے باہمی تعاون اور قوت تحمل میں اضافہ ہوا۔ مشق کے اس ایڈیشن میں دونوں بحری افواج کے درمیان پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں اعلیٰ سطح پر آپریشنل کوآرڈینیشن کو حاصل کیا گیا۔
جنگی مشق میں جوائنٹ مین شپ کو بہتر کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کیا گيا اور قواعد پر مبنی میری ٹائم آرڈر کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور ہند-بحرالکاہل خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو تقویت دی گئی۔ پیچیدہ بحری مشقوں سے انمول عملی تجربہ فراہم ہوا، جس سے میری ٹائم سکیورٹی کے عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی صلاحیت کو تقویت ملی۔ مشق میں بہترین طرز عمل کے اہم تبادلے کی سہولت فراہم ہوئی، جس سے ایک دوسرے کے آپریشنل اصولوں کی گہرائی سے تفہیم کو فروغ دیا گیا اور پیچیدہ سمندری ماحول میں بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی دونوں بحری افواج کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ اپنے آغاز سے ہی، ورنا بحری مشق ہندوستان اور فرانس کے دفاعی تعلقات کا سنگ بنیاد رہی ہے، جس میں دونوں ممالک سمندری سلامتی اور باہمی دفاعی اقدامات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ فرانس اور ہندوستان عالمی سمندری راستوں کی حفاظت اور بحری سلامتی کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے تئیں مضبوط عزم کا اظہار کرتے ہیں۔
2M96.jpg)
*****
ش ح۔ م ش ع۔ ع د
U.N. 8814
(Release ID: 2114601)
Visitor Counter : 20