بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے گزشتہ پانچ  برسوں  میں کارٹیل کے 35 معاملات کی تحقیقات کیں


سی سی آئی نے مسابقتی قانون میں تعاون کے لیے عالمی ریگولیٹرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں

مسابقتی ایکٹ 2023 نے کارٹیل انکشافات کے لیے 'کم جرمانہ پلس' متعارف کرایا

Posted On: 24 MAR 2025 6:15PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی)نے گزشتہ پانچ مالی سال  کے دوران مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 35 کارٹل کیسز کی تحقیقات کی ہیں (13 مارچ 2025 تک)۔

سی سی آئی نے مصر، ماریشس، جاپان، برازیل، بریکس (برازیل، روسی فیڈریشن، عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ جنوبی افریقہ)، کینیڈا، یورپی کمیشن، آسٹریلیا اور امریکی محکمہ انصاف(ڈی او جے)کے ساتھ مسابقتی قوانین اور پالیسی کے میدان میں تعاون کے لیے دوطرفہ/کثیرالجہتی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ان مفاہمت نامہ میں سی سی آئی اور اس کےایم او یوشراکت داروں کے درمیان نفاذ کے تعاون کا التزام  ہے، جو ان کے متعلقہ قانونی فریم ورک، پابندیوں، نفاذ سے متعلق مفاد  اور دستیاب وسائل کے مطابق ہوگا۔

اس کے علاوہ، بھارت نے اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ 14 آزاد تجارتی معاہدوں(ایف ٹی ایز)پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایف ٹی ایزمیں مسابقت کے بارے میں ایک علیحدہ باب شامل ہے، جس کے مطابق ہر فریق اپنے قوانین اور ضوابط کے مطابق غیر مسابقتی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کرے گا، تاکہ فریقوں کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کو آسان بنایا جا سکے اور ان کی منڈیوں کے مؤثر طور پر کام کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمیشن کے پاس مختلف شعبوں میں تجزیہ اور تحقیق کرنے کے لیے ایک ڈویژن ہے تاکہ کسی بھی غیر مسابقتی سرگرمیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔ مسابقتی (ترمیمی) ایکٹ 2023 نے "کم جرمانہ پلس" کے تصور کو سیکشن 46 کے دائرے میں متعارف کرایا ہے۔ اس کے نتیجے میں، 20 فروری 2024 کوسی سی آئی(کم سزا) ضوابط، 2024 کو نوٹیفائی کیا گیا، جو 2009 کے ضوابط کی جگہ لے کر "کم سزا پلس" (ایل پی پی)میکانزم کو متعارف کراتا ہے تاکہ کارٹلز کے انکشافات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ایل پی پی میکانزم کا مقصد یہ ہے کہ کسی موجودہ کم سزا کے درخواست گزار کو ایک کارٹل کے بارے میں مکمل، سچی اور اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے جو اب تک سی سی آئی کے علم میں نہیں تھا۔

کارٹل کی تحقیقات کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کے لیے ہب اینڈ اسپوکس میکانزم کو 2023 کے ترمیمی ایکٹ کے ذریعے مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 3(3) میں ایک پرووائزو شامل کر کے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اگر کوئی ادارہ یا اداروں کا اتحاد یا کوئی شخص یا افراد کا اتحاد اگرچہ ایک جیسے یا مماثل تجارت میں ملوث نہ ہو، پھر بھی اسے اس سب سیکشن کے تحت معاہدے کا حصہ سمجھا جائے گا، بشرطیکہ وہ اس معاہدے کی تکمیل میں حصہ لے یا اس میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہو۔

سی سی آئی ، اپنے نفاذ اور وکالت کے مینڈیٹ کے ذریعے، مارکیٹس میں مسابقت کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے مارکیٹ اسٹڈیز اور وکالت کے پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے، مسابقتی مسائل کے بارے میں تربیت فراہم کرتا ہے، اور مارکیٹ کی اصلاحات کے ذریعے انحرافات کو ختم کرتا ہے۔ سی سی آئی نے گزشتہ پانچ مالی سالوں میں (19 مارچ 2025 تک) 1446 وکالتی پروگرامز کا انعقاد کیا۔

یہ معلومات  خزانہ اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

 

************

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8810)


(Release ID: 2114599) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi