وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحتی مقامات کی ترقی و فروغ

Posted On: 24 MAR 2025 4:05PM by PIB Delhi

سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ کا کام متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ سیاحت کی وزارت مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے مذہبی اور ثقافتی سیاحت سمیت ملک کے مختلف سیاحتی مصنوعات کو تیار اور فروغ دے کر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔

سیاحت کی وزارت اپنی مرکزی شعبے کی اسکیموں کے ذریعے ’سودیش درشن (ایس ڈی)‘ اور ’مذہبی مقامات کی بازبحالی اور روحانی، ورثہ جاتی ترقی کی مہم (پرشاد)‘ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی امداد دے کر ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔

سیاحت کی وزارت نے 2019 میں قومی پیداواری کونسل کے ذریعے سودیش درشن (تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹس کی مربوط ترقی) کا تیسرا فریق اثر جائزہ لیا تھا۔ مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ ’سودیش درشن اسکیم‘ روزگار کے مواقع کو تقویت دینے اور تعمیراتی مرحلے میں مقامی کمیونٹیوں کے لیے روزگار پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

سیاحت کی وزارت نے ایک جامع جائزہ لینے کے بعد اب اس اسکیم کو سودیش درشن 2.0 کے طور پر تبدیل کیا ہے جس کا مقصد پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کو تیار کرنا ہے۔

سودیش اور پرشاد اسکیموں کا مقصد مقامی معیشتوں کو فروغ دینا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مارکیٹنگ کے مقامات، اور کمیونٹی پر مبنی سیاحت کی حمایت کرکے ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

سیاحت کی وزارت اپنی گھریلو فروغ اور تشہیر  بشمول مہمان نوازی (ڈی پی پی ایچ) اسکیم کے تحت میلوں/تہواروں اور سیاحت سے متعلق تقریبات کے انعقاد کے لیے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کو مالی مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔

وزارت نے نومبر 2025 میں لندن میں منعقدہ عالمی سیاحتی بازار میں اپنی شرکت کے دوران 'چلو انڈیا' مہم کا آغاز کیا تاکہ ہندوستانی تارکین وطن کو ناقابل یقین ہندوستان کے سفیر بننے اور ان کے غیر ہندوستانی دوستوں کو ہندوستان آنے کی ترغیب دی جاسکے۔ اس اقدام کے تحت ایک ترغیب کے طور پر ہندوستان جانے والے غیر ملکی زائرین کو مفت ای ٹورسٹ ویزا دیا جاتا ہے، یہ پروگرام 31 مارچ 2025 تک درست ہے۔

وزارت داخلہ نے محفوظ علاقہ پرمٹ (پی اے پی)/محدود علاقہ پرمٹ (آر اے پی) میں مزید 5 سال کی مدت یعنی 31.12.2027 تک انڈمان اور نکوبار جزائر کے یونین ٹیریٹری میں شناخت شدہ جزائر کے لیے نرمی کی ہے۔

وزارت داخلہ نے منی پور، میزورم اور ناگالینڈ کی ریاستوں میں 31.12.2022 کے بعد مزید 5 سال کے لیے پی اے پی / آر اے پی   میں رعایت جاری کی ہے۔

یہ اطلاع سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8792


(Release ID: 2114519) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi