شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ٹی اے سروے رپورٹ

Posted On: 24 MAR 2025 3:15PM by PIB Delhi

شماریاتی ٹریننگ نیڈس اسسمنٹ(ایس ٹی اے)سروے رپورٹ موجودہ تربیتی ماحولیاتی نظام اور صلاحیت سازی  کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا منظم انداز میں جائزہ لیتی ہے۔ رپورٹ میں نہ صرف موجودقوت  پر روشنی ڈالی گئی ہے بلکہ ان شعبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جہاں مہارت  میں  فرق ہے ، خاص طور پر ابھرتے ہوئے  شعبوں  میں۔ یہ مطلوبہ مہارتوں کو ترجیح دیتا ہے، سیکھنے کے انداز اور ثقافتی سیاق و سباق کا جائزہ لیتا ہے۔ نتائج مہارت کے فرق کو ختم کرنے اور لرننگ انٹروینشن کو قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

نیشنل اسٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی(این ایس ایس ٹی اے)سرکاری اعداد و شمار اور متعلقہ مضامین کے میدان میں تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے جس میں اے آئی، بگ ڈیٹا اینالیٹکس اور مشین لرننگ جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجیز کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ این ایس ایس ٹی اے انٹیگریٹڈ گورنمنٹ آن لائن ٹریننگ (آئی جی او ٹی) کرم یوگی پلیٹ فارم کا بھی فائدہ اٹھاتی ہے جس میں قابلیت کو بڑھانے کے لیے ایڈوانس ٹیکنالوجیز بھی شامل ہیں۔

این ایس ایس ٹی اےباضابطہ شماریات اور متعلقہ مضامین کے میدان میں علم اور عالمی بہترین طریقوں کو بانٹنے کے لیے مذاکرے، ویبینارز، سیمینارز، ورکشاپس اور تربیتی پروگراموں کا بھی اہتمام کرتی  ہے۔

 حالیہ نیشنل سیمپل سروے (این ایس ایس) راؤنڈ میں، منتخب سروے کے لیے، نمونے لینے کے ڈیزائن میں ضلع کو 'بنیادی اسٹریٹم' کے طور پر غور کرتے ہوئے انتظام کیا گیا ہے، تاکہ سروے میں حصہ لینے والی ریاستوں کے ذریعے ضلعی سطح کے تخمینے تیار کیے جا سکیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت شماریات و پروگرام کا نفاذ؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت ثقافت کے وزیر مملکت، راؤ اندر جیت سنگھ نے فراہم کی۔

************

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8802)


(Release ID: 2114515) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil