وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دوسرے اور تیسرے اگلی نسل کے ماورائے ساحل گشتی جہازوں (یارڈ 1281 اور 1282) کی کیل بچھانے کا کام

Posted On: 23 MAR 2025 7:13PM by PIB Delhi

گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) کے ذریعے بنائے جانے والے دوسری اور تیسری جنریشن کے ماورائے ساحل گشتی جہاز (این جی او پی وی) کی کیل بچھانے کی تقریب 23 مارچ 2025 کو میسرز یومن میرین سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (وائی ایم ایس پی ایل)، رتناگیری میں منعقد ہوئی۔ 30 مارچ 2023 کو وزارت دفاع اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ، گوا اور میسرز گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای)، کولکاتہ کے درمیان 11 این جی او پی وی کے دیسی ڈیزائن اور تعمیر کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے، جس میں سات جہاز لیڈ شپ یارڈ ایم ایس گوا شپ یارٹ لمیٹڈ کے ذریعے بنائے جائیں گے اور چار جہاز فالو شپ یارڈ میسرز جی آر ایس ای کے ذریعے جائیں گے۔

گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کی تعمیراتی حکمت عملی کے مطابق یارڈ 1281 اور یارڈ 1282 کے مین ہل بلاکس وائی ایم ایس پی ایل، رتناگیری کے احاطے میں بنائے جا رہے ہیں۔ دونوں جہازوں کی کیل بچھانے کی تقریب رتناگیری میں نائب امیر بحریہ آر سوامیناتھن، کنٹرولر جنگی جہاز پروڈکشن اینڈ ایکوزیشن، بطور مہمان خصوصی، ہندوستانی بحریہ، میسرز جی ایس ایل اور میسرز وائی ایم ایس پی ایل کے سینیئر عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تقریباً 3000 ٹن کے تخمینی وزن کے ساتھ این جی او پی وی کو ساحلی تحفظ اور نگرانی، تلاش اور بچاؤ آپریشن، آف شور اثاثوں کے تحفظ اور اینٹی پائریسی مشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان جہازوں کی کیل بچھانے کا پروجیکٹ مجموعی ٹائم لائن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان 11 این جی او پی وی کو ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ کے ملک کے وژن کے مطابق بنایا جا رہا ہے اور یہ ہندوستانی بحریہ کی سمندری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

 

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-03-2025

U: 8745

 


(Release ID: 2114209) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Marathi