پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی نیشنل ای- ودھان ایپلی کیشن پلیٹ فارم سے منسلک ہونے والی 28ویں اسمبلی بن گئی

Posted On: 22 MAR 2025 9:54PM by PIB Delhi

دہلی اسمبلی نے نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن (نیوا) کے نفاذ کے لیے پارلیمانی امور کی وزارت (ایم او پی اے)، بھارت سرکار اور قومی راجدھانی خطہ دہلی سرکار (جی این سی ٹی ڈی) کے ساتھ  سہ فریقی  مفاہمت نامہ  (ایم او یو) پر دستخط کر کے ڈیجیٹل حکمرانی کی سمت میں اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ، دہلی نے وزارت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے والی 28ویں اسمبلی بن کر اپنے قانونی کام کاج میں ایک نئےباب                      کا آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو ، دہلی اسمبلی کے اسپیکر جناب وجیندر گپتا اور پارلیمانی امور وزارت کے سیکریٹری جناب امنگ نرولا بھی موجود تھے۔

 ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سیکریٹری، ایم او پی اے اور مشن لیڈر (نیوا)، جناب رنجیت سنگھ، سیکریٹری، دہلی اسمبلی؛ اور جناب ریتیش سنگھ، پرنسپل سکریٹری (قانون)، جی این سی ٹی ڈی نے دہلی اسمبلی میں منصوبے کے نفاذ کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔

یہ مفاہمت نامہ وزیرِ اعظم کے "ایک ملک، ایک ایپلی کیشن" کے وژن کے مطابق، کاغذ سے پاک اور زیادہ شفاف قانون ساز ی کے نظام میں تبدیلی کے لیے دہلی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

ایم او پی اے کی رہنمائی میں تیار کردہ نیوا پلیٹ فارم کا مقصد زیادہ کارگزاری ، رسائی اور استحکام کو فروغ دے کر قانون سازی  کے  عمل کو بہتر بنانا ہے۔ ایوان کے کام کاج کو ڈیجیٹل بنا کر اور دستاویزات تک حقیقی وقت میں رسائی فراہم کرکے، یہ ممبرانِ اسمبلی اور سیکریٹریٹ کے عملے کے درمیان ہم آہنگی کو آسان بناتا ہے۔ دہلی اسمبلی کے ذریعے نیوا کو اپنانے سے نہ صرف کاغذ کے استعمال میں کمی آئے گی بلکہ کام کے آغاز سے  لیکر اسکی  تکمیل  میں بھی بہتری آئے گی، جس سے اسمبلی کے اراکین کو قانون ساز کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز سے مضبوط کیا جا سکے گا۔

نیوا پلیٹ فارم میگھراج 2.0 پر ہے، جو بھارت کا کلاؤڈ انفراسٹرکچر ہے اور مضبوط اسکیل ایبلٹی، سیکیورٹی اور ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ اس کی ڈیوائس کی  ایگنو سٹک نوعیت اسے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر آسانی سے رسائی کی اجازت دیتی ہے، جس سے یہ یقینی  ہوجاتا ہے کہ ممبران اسمبلی کسی بھی ڈیوائس سے، کسی بھی وقت، کہیں بھی قانون ساز ی کے کام کو منظم کر سکتے ہیں۔

کاغذ سے پاک  کام کاج کے لیے ڈیزائن کیا گیا، نیوا، ایجنڈا، بل اور رپورٹ جیسی  اہم قانون سازی سے متعلق  دستاویزات تک حقیقی وقت میں رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم میں ایک محفوظ ڈیجیٹل ریپوزیٹری ہے، جو قانون سازی سےمتعلق  ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بناتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم کثیر لسانی صلاحیتیں بھی فراہم کرتا ہے، جو ریاستوں اور علاقوں میں لسانی تنوع کو پورا کرتی ہے، جس سے یہ پلیٹ فارم صارفین کی ایک وسیع رینج کے لیے قابل رسائی بن جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H649.jpg

پارلیمانی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے اپنے خطاب میں قانون سازی کے کام کو منظم کرنے میں نیوا کی یکسر تبدیلی سے متعلق   صلاحیت پر زور دیا اور اعتماد ظاہر کیا کہ یہ ڈیجیٹل تبدیلی پورے ملک میں قانون سازی کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

دہلی اسمبلی کے اسپیکر جناب وجیندر گپتا نے نیوا کو اپنانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زیادہ مؤثر اور شفاف قانون ساز ادارہ قائم کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے انضمام سے منتخب نمائندوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے کا اختیار ملے گا، جو آخرکار دہلی کے شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

جناب امنگ نرولا، سیکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت نے دہلی اسمبلی کی کوششوں کی تعریف کی اور نیوا اقدام کے تحت بہتر نفاذ، فریقوں  کو شامل کرنے اور تربیت فراہم کرنے میں وزارت کے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ ایک اہم قدم ہے جو ملک بھر میں قانون ساز اداروں میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار کو مزید مضبوط کرتا ہے، کیونکہ نیوا پورے ملک میں اپنی توسیع جاری رکھے ہوئے ہے۔ دہلی اسمبلی کا نیوا پلیٹ فارم پر آنا دہلی حکومت کے 100 دنوں کے ایجنڈے میں ایک اہم کامیابی ہے، جو ٹیکنالوجی پر مبنی، شفاف اور مؤثر حکمرانی کو فروغ دینے کے اپنے عہد کو اجاگر کرتا ہے۔ نئی اسمبلی کے قیام کے ساتھ، نیوا کا انضمام قانون ساز ی کے عمل کوجدیدبنانے کی رفتار کو مزید تیز کرتا ہے۔ یہ دہلی اسمبلی کو ڈیجیٹل حکمرانی کے لیے ایک مثال  بناتا ہے۔

 

********

ش ح ۔   ف ا ۔  م  ص

 (U :    8739 )


(Release ID: 2114177) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi