وزارت دفاع
ہندوستانی فوج نے سابق فوجیوں اور دیگر افراد کے لیے خصوصی موتیا بند آنکھوں کی سرجری کے کیمپ کا اہتمام کیا
Posted On:
22 MAR 2025 7:01PM by PIB Delhi
بینگ ڈوبی ملٹری اسٹیشن کے 158 بیس اسپتال میں ایک خصوصی موتیابند آنکھوں کی سرجری کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ کا افتتاح لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری، جنرل آفیسر کمانڈنگ-اِن-چیف، مشرقی کمان نے 20 مارچ 2025 کو کیا تھا اور یہ 350 سے زیادہ سابق فوجیوں اور منتخب شہریوں کی بصارت کو بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔ نابینا پن اور بصارت کی خرابی پر قابو پانے کے قومی پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا یہ اقدام صحت کی دیکھ بھال کی رسائی اور کمیونٹی کی بہبود کے لیے ہندوستانی فوج کی لگن کو واضح کرتا ہے۔
تریشکتی کور کے تحت منظم، یہ اقدام خدمت کرنے والے اور ریٹائرڈ دفاعی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی بصارت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو ترجیح دیتا ہے۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری نے طبی ٹیم کی مہارت اور لگن کی تعریف کی اور اپنے اہلکاروں، سابق فوجیوں اور وسیع تر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
بینگ ڈوبی اور اس سے ملحقہ علاقے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں جو مغربی بنگال، سکم، آسام اور یہاں تک کہ نیپال کی ایک وسیع آبادی کا احاطہ کرتے ہیں۔ تقریباً 96,000 سابق فوجیوں کی آبادی کے ساتھ اس اقدام کا مقصد جدید ترین آنکھوں کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے جو ملک کی خدمت کرنے والوں کے لیے بروقت طبی مداخلت کو یقینی بناتا ہے۔
اس کیمپ کو عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی کی ہدایت پر منعقد کیا گیا اور مغربی بنگال کے معزز گورنر، جناب سی وی آنند بوس کی درخواست کے بعد لگایا گیا ہے۔ یہ ریاست اور فوجی قیادت کے درمیان خطے میں اعلیٰ معیار کے امراض چشم کے علاج کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی عکاسی کرتا ہے جس سے مشرقی سیکٹر میں سابق فوجیوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہندوستانی فوج کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
اس اقدام سے مستفید ہونے والے بہت سے سابق فوجیوں میں صوبیدار (ریٹائرڈ) رمیش تھاپا بھی شامل ہیں جنھوں نے فوج کی غیر متزلزل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا ”برسوں سے میری بینائی خراب ہو رہی تھی، جس سے عام کام بھی مشکل ہو رہے تھے۔ جب میں نے اس کیمپ کے بارے میں سنا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ ایک نعمت ہے۔ آج میری سرجری کے بعد میں دنیا کو بہت زیادہ صاف دیکھ سکتا ہوں۔ ہندوستانی فوج ایک بار پھر ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہمیں بہترین طبی امداد حاصل ہوں۔ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔“
فوجی-سول تعاون کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر کچھ عام شہریوں نے پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر مفت موتیا بند سرجری بھی حاصل کی جو کمیونٹی کی شمولیت میں ہندوستانی فوج کے کردار کو تقویت دیتے ہیں۔
دہرادون، اتراکھنڈ، اور جے پور، راجستھان میں انتہائی کامیاب کیمپوں کے بعد، یہ ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام تیسرا کیمپ ہے۔




***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 8729
(Release ID: 2114084)
Visitor Counter : 26