دیہی ترقیات کی وزارت
ڈی اے وائی- این آر ایل ایم نے دیہی خوشحالی اور لچکداری کے پروگرام پر ترقیاتی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ ویبینار کا انعقاد کیا
Posted On:
21 MAR 2025 8:58PM by PIB Delhi
بجٹ 26-2025 کے اعلانات پر عمل درآمد کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاسوں کے تحت، دین دیال انتودیہ یوجنا –قومی دیہی ذریعہ معاش مشن(ڈی اے وائی این آر ایل ایم)جو کہ دیہی ترقی کی وزارت کے تحت آتا ہے، نے ترقیاتی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ ایک اور ویبینار منعقد کیا۔ یہ اس ہفتے کا دوسرا مشاورتی اجلاس تھا، جو دیہی خوشحال اور لچکداری پروگرام پر مرکوز تھا۔ اس سے قبل کی گفتگو صنعتی و تجارتی تنظیموں کے ساتھ کی گئی تھی۔
اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب شیلیش کمار سنگھ، سکریٹری، دیہی ترقی کی وزارت نے ان مشاورتی اجلاسوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: "صرف اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہم بجٹ میں طے شدہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔" انہوں نے دیہی ترقی میں شراکت داری کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔
جناب ٹی کے انیل کمار، ایڈیشنل سیکریٹری، دیہی ترقی کی وزارت نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مائیکرو یونٹس کو اعلیٰ سطحی کاروباری اداروں میں تبدیل کیا جائے گا، اور دیہی انٹرپرائز ہب قائم کیے جائیں گے، جو دیہی خوشحالی کے لیے ترقی کے انجن ثابت ہوں گے۔
نمایاں ترقیاتی تنظیموں کے مقررین نے دیہی کاروبار، منڈیوں تک رسائی، پالیسی سازی، بڑے پیمانے پر انترپرینیورشپ ، سی ایس آرشراکت داری اور دیہی ترقی کے لیے عالمی بہترین طریقوں کو اپنانے جیسے موضوعات پر قیمتی تجاویز پیش کیں۔
دیہی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری محترمہ اسمرتی شرن نے ان تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان خیالات کو مزید تفصیل سے جانچا جائے گا تاکہ عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
اپنے اختتامی خطاب میں، دیہی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری محترمہ سواتی شرمانے کہا کہ ان مشاورتوں نے "وِکست بھارت 2047" کے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے وزارت کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا۔ م ص
(U:8715)
(Release ID: 2114004)
Visitor Counter : 20