مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
سی-ڈاٹ نے ”انتہائی تباہی کے انتباہ اور ہنگامی استعمال کے لیے AI سے چلنے والا چیٹ بوٹ“ تیار کرنے کے لیے آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ شراکت کی ہے
Posted On:
21 MAR 2025 5:24PM by PIB Delhi
ڈیزاسٹر رسپانس کی صلاحیتوں اور ہنگامی مواصلات کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ)، ٹیلی کام ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، حکومت ہند نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (آئی آئی دہلی) کے ساتھ ”جنریٹیو AI سے چلنے والے چیٹ بوٹ فار کسٹمر سپورٹ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یہ پہل خودکار اور قابل اعتماد مواصلاتی خدمات کو فعال کرنے اور ہندوستان کے آفات سے نمٹنے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے وسیع وژن کے مطابق ہے۔
اے آئی سے چلنے والا چیٹ بوٹ قدرتی لینگویج پروسیسنگ، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ، اسپیچ ٹو ٹیکسٹ، اور امیج پروسیسنگ ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیزاسٹر مینیجروں، ابتدائی جواب دہندگان، اور متاثرہ کمیونٹی کو ریئل ٹائم کثیر لسانی مدد فراہم کرے گا۔ اسے 3جی پی پی کے مطابق ایمرجنسی کمیونیکیشن پروٹوکول کے ساتھ مربوط کیا جائے گا تاکہ بحرانوں کے دوران ہموار رابطہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حل کو پلیٹ فارم کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے سی-ڈاٹ کے تیار کردہ این ڈی ایم اے کے موجودہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
اس معاہدے پر سی-ڈاٹ کولیبریٹو ریسرچ پروگرام (سی سی آر پی) کے تحت ایک تقریب کے دوران دستخط کیے گئے جس میں ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، سی ای او، سی-ڈاٹ، محترمہ شیکھا شریواستو، ایگزیکٹو نائب صدر سی-ڈاٹ، پرنسپل انویسٹی گیٹر پروفیسر برجیش لال اور آئی آئی ٹی دہلی کے ریسرچ پارٹنر کارنیل ریسرچ پرائیویٹ لمیٹڈ کے کرنل (ڈاکٹر) امت اوبرائے شامل ہوئے۔
اس موقع پر پروفیسر لال نے AI سے چلنے والے ڈیزاسٹر کمیونیکیشن کی تبدیلی کی صلاحیت کے بارے میں بات کی اور بحرانی حالات میں حقیقی وقت، محفوظ اور کثیر لسانی مدد کی اہمیت پر زور دیا۔

سی-ڈاٹ کے نمائندوں نے اس تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ AI سے تقویت یافتہ فیصلے کی مدد کے نظام، ہنگامی کال روٹنگ اور کثیر لسانی آواز کی شناخت کو یکجا کر کے یہ پہل ہندوستان میں تباہی کے ردعمل میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔ اس سے ہنگامی حالات کے دوران تیز اور زیادہ مؤثر مواصلات کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 8696
(Release ID: 2113899)
Visitor Counter : 25