وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مسلح افواج کے لیے تکنیکی جدت طرازی کو بڑھانے کے لیے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے دفاعی تحقیق و ترقی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 21 MAR 2025 5:32PM by PIB Delhi

ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس)اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے 21 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ دفاعی تحقیق اور ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد ہندوستانی مسلح افواج کے لیے تکنیکی اختراعات کو بڑھانا ہے۔

اس مفاہمت نامے پر ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس، وائس ایڈمرل سنجے واتسائن اور ایڈیشنل سیکریٹری، ڈی ایس ٹی شری سنیل کمار نے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو اور سیکریٹری ڈی ایس ٹی، جناب ابھے کرندیکر کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔

شراکت داری دفاعی ٹیکنالوجی کی تحقیق کو قومی سائنس کے اقدامات کے ساتھ ہم آہنگ کرکے مسلح افواج کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے  محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وسیع آراینڈ ڈی

صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، اس طرح اہم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دفاعی شعبے کی خود انحصاری کو بڑھانا ہے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت، ڈی ایس ٹی دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تحقیقی ڈھانچے، مہارت اور تعلیمی اداروں تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ تعاون جدید فوجی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے اور جدت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا، جس سے اہم دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری پیدا کرنے کے مجموعی مقصد میں تعاون کیا جائے گا۔

یہ شراکت داری ’آتم نربھر بھارت‘ کے قومی وژن کے ساتھ ہم آہنگ، جدید تحقیق کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے، اور ملک کی دفاعی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے پوری قوم کے نقطہ ظر پر زور دیتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(6)0EBT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(2)WD1R.jpg

***

(ش ح۔اص)

UR No 8684


(Release ID: 2113895) Visitor Counter : 22


Read this release in: Tamil , English , Hindi