کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت خواتین کی زیر قیادت اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے شمولیت کو فروغ دینے کے لیے جیم پلیٹ فارم کو بڑھا رہی ہے

Posted On: 21 MAR 2025 4:27PM by PIB Delhi

حکومت نے چھوٹے اور خواتین کی قیادت والے اداروں کے لیے حکومت ای-مارکیٹ پلیس (جیم) کو ایک جامع اور قابل رسائی پلیٹ فارم بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

ڈائریکٹ خریداری / ایل1 موڈ میں خریداری کے لیے خواتین کاروباری افراد کی مصنوعات کے کیٹلاگ کو ممتاز کرنے کے لیے مارکیٹ پلیس فلٹرز اور پروڈکٹ کیٹلاگ آئیکنز کی فراہمی۔

خواتین، اسٹارٹ اپس، سیلف ہیلپ گروپس، دستکاروں اور بُنکاروں، ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی)، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) وغیرہ کے لیے "ووکل فار لوکل" جیم آؤٹ لیٹ اسٹورز کے ذریعے آگے کی مارکیٹ لنکجز فراہم کرنا۔

جیم پلیٹ فارم پر بیچنے والوں کی خودکار رجسٹریشن کے لیے اودیام ایم ایس ایم ای ڈیٹابیس کے ساتھ ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) انضمام۔

اہم اداروں جیسے؛ لاغھو ادیوگ بھارتی، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیڈیز آرگنائزیشن (ایف ایل او)، سیلف ایمپلائڈ ویمنز ایسوسی ایشن (ایس ای ڈبلیو اے) کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے قیام کے لیے  مفاہمت نامہ ((ایم او یوز)۔

انڈسٹری نمائشوں، میلوں، روڈشو اور ایونٹس میں شرکت وغیرہ جو بھارت تجارتی پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او)/ بھارت ایکسپو میلہ لمیٹڈ (آئی ای ایل ایم) میں منعقد ہوتی ہیں۔

بیچنے والوں کی ایمرسو آن بورڈنگ (بیچنے والے کی رجسٹریشن سے لے کر پروڈکٹ کیٹلاگ اپ لوڈ کرنے تک) اور بیچنے والوں کی کیٹلاگ کی کامیابی کی کہانیاں تاکہ ممکنہ بیچنے والوں میں مزید دلچسپی اور مشغولیت کو بڑھایا جا سکے۔

موجودہ مالی سال میں ایم ایس ایم ای تنظیموں جیسے لاغھو ادیوگ بھارتی، ایمیزون سہلی، نیشنل رورل لیو لی ہڈ مشن(این آر ایل ایم)، فکی، ایسوسی ایشن آف لیڈی انٹرپرینیورز آف انڈیا (اے ایل ای اے پی) وغیرہ کے ساتھ 35 ہفتہ وار بیچنے والے آن بورڈنگ ورکشاپس کا انعقاد۔

جیم ایک اینڈ ٹو اینڈ آن لائن مارکیٹ پلیس ہونے کے ناطے عوامی خریداری کے ضوابط، قواعد و ضوابط اور رہنما اصولوں کی متعلقہ دفعات کی پابندی کرتا ہے۔ اس کے مطابق، جیم نے درج ذیل مخصوص اقدامات کیے ہیں (الف) خواتین کی قیادت والے مائیکرو اور چھوٹے اداروں کے لیے، اور (ب) اسٹارٹ اپس کے لیے:

جیم نے ڈائریکٹ خریداری / L1 موڈ میں خواتین کاروباری افراد کی مصنوعات کے کیٹلاگ کو ممتاز کرنے کے لیے مارکیٹ پلیس فلٹرز اور پروڈکٹ کیٹلاگ آئیکنز فراہم کیے ہیں، جس سے دیکھنے کی صلاحیت اور رسائی حاصل ہوتی ہے اور اس طرح حکومت کے خریداروں کے لیے مائیکرو اور چھوٹے اداروں (ایم ایس ای) کے لیے عوامی خریداری کی پالیسی 2012 (جو وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ ہے) کی تعمیل میں سہولت ملتی ہے۔

وہ اسٹارٹ اپس جو محکمہ برائے صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) سے تسلیم شدہ ہیں، جیم پلیٹ فارم پر بڈز تخلیق کرتے وقت ان کے لیے ضروری فنکشنلٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ارنسٹ منی ڈپازٹ (ای ایم ڈی) کی پیشگی جمع کرانے، پچھلے کاروبار اور پچھلے تجربے سے استثنا جیسی سہولتیں فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے وزارت تجارت و صنعت، جناب جتن پرساد نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کی۔

************

ش ح ۔   ف ا ۔  م  ص

 (U :    8681 )


(Release ID: 2113879) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Marathi , Hindi