اقلیتی امور کی وزارتت
این سی ایم نے سکھ زبان، تاریخ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا
Posted On:
21 MAR 2025 5:16PM by PIB Delhi
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے چیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورہ کی قیادت میں متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سکھ زبان (گرمکھی)، تاریخ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے فوری اقدامات کریں۔ کمیشن نے سکھ برادری کے زر خیز ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور ریاستوں میں شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ان اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اپنے خط میں جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے سکھوں کے مفادات کے انضمام اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہر ریاست کے اندر سکھ ترقیاتی بورڈ کے قیام کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔ خط میں ریاستی حکومتوں سے گر مکھی اساتذہ کی تقرری اور کلیدی اداروں میں سکھ برادری کی بہتر نمائندگی کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کمیشن نے سکھ برادری نے روایتی کاروبار کو محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں جدید بنانے کے لیے معاشی ترقی اور کمیونٹی کے اراکین کے لیے روزگار کے بہتر مواقع کو یقینی بنایا جائے گا۔ خط میں ریاستوں کی وسیع تر سماجی و اقتصادی پالیسیوں میں سکھ ثقافت، روایات اور شراکت کو شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 8691
(Release ID: 2113820)
Visitor Counter : 27