بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ کے ذریعہ اپرائزنگ سائنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خریداری کو منظوری دی
Posted On:
17 MAR 2025 8:33PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن اۤف انڈیا نے ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ کے ذریعہ اپرائزنگ سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ لین دین میں ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ (ایکوائرر/ایچ یو ایل) کے ذریعہ اپرائزنگ سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگٹ) کے 90.5 فیصد شیئر ہولڈنگ کی خریداری شامل ہے۔ اس کے تحت، ہدف کی بقیہ 9.5فیصد شیئر ہولڈنگ ایچ یو ایل اور ٹارگٹ کے درمیان شیئروں کی خریداری اور رکنیت کے معاہدے میں طے شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق، بند ہونے کی تاریخ سے تقریباً دو سال کی مدت میں حاصل کی جائے گی۔
حاصل کنندہ مینوفیکچرنگ اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے: (الف) گھریلو نگہداشت کی مصنوعات؛ (ب) اۤرائش اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات؛ (ج) کھانے کی مصنوعات اور مشروبات۔ حاصل کنندہ کے پاس مختلف زمروں میں پھیلے ہوئے 50 سے زیادہ برانڈز ہیں اور ان میں لکس، سرف ایکسل، فیئر اینڈ لولی، لکمے، نار، کوالٹی والس، بروک بانڈ، بی آر یووغیرہ شامل ہیں۔
اہم ہدف اۤرائش اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات جیسے جلد کی دیکھ بھال اور جسم کی دیکھ بھال کی مصنوعات، بچوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات اور بالوں کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت سے متعلق سرگرمیاں ہیں۔
کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
*******
ش ح۔ ع و۔ ج ا
U-8583
(Release ID: 2113416)