کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان-لاطینی امریکہ اور کیریبیائی (ایل اے سی) شراکت داری میں اقتصادی اور تجارتی توسیع کے بے پناہ امکانات ہیں:جناب پیوش گوئل

Posted On: 19 MAR 2025 10:16PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ اقتصادی اور تجارتی توسیع کے بے پناہ امکانات ہیں۔ آج نئی دہلی میں 10ویں  سی آئی آئی انڈیا- ایل اے سی کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گوئل نے لاطینی امریکہ اور کیریبیائی(ایل اے سی) خطے کے ساتھ ہندوستان کی اقتصادی مصروفیت کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان-ایل اے سی پارٹنرشپ صرف تجارت کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ثقافتی تبادلے اور مشترکہ روایات اور ورثے کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کے بارے میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کا جذبہ، کھیل کا جذبہ اور دونوں خطوں کی مالامال تاریخ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کانکلیو دونوں خطوں کے درمیان دیرپا اقتصادی تعلقات اور عوام سے عوام کے گہرے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

انہوں نے انجینئرنگ، صحت کی دیکھ بھال، قابل تجدید توانائی، اہم معدنیات، سیاحت، زراعت، جواہرات اور زیورات اور ڈیجیٹل خدمات جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اگلے پانچ سالوں میں تجارت کو دوگنا کرنے کے اہم اہداف مقرر کرنے پر زور دیا۔

جناب گوئل نے وسیع تعاون کے لیے کئی اہم شعبوں بشمول مرکوسور (جنوبی امریکی ممالک کی ایک علاقائی تجارتی تنظیم) کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے اور دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے تجارت کی توسیع کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے ایل اے سی خطے میں لیتھیم کے وسیع ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے قابل تجدید توانائی میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور لیتھیم پروسیسنگ، بیٹری مینوفیکچرنگ اور برقی نقل و حرکت میں مشترکہ منصوبوں کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے حیاتیاتی ایندھن کے شعبے میں ہندوستان-برازیل تعاون اور ایتھنول سے چلنے والی گاڑیوں کی صلاحیت کی طرف بھی اشارہ کیا۔ زراعت اور غذائی تحفظ کو بھی شراکت داری کے اہم شعبوں کے طور پر شناخت کیا گیا جس میں ہندوستان اور ایل اے سی خطہ آب و ہوا کے لیے پائیدار زراعت، فصل کے بعد ذخیرہ کرنے، کولڈ چین لاجسٹکس اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کے ذریعے ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جناب گوئل نے جہاز رانی کےبہتر راستوں ، براہ راست ہوائی رابطے اور مارکیٹ تک رسائی کو ہموار کرنے کے لیے کسٹم کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے کے ذریعے تجارتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے روایتی صنعتوں سے ہٹ کر علاقائی مشغولیت کو بڑھانے پر زور دیا اور دواسازی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور جدید مینوفیکچرنگ میں تعاون پر زور دیا۔

جناب گوئل نے عالمی اقتصادی سست روی اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کو تسلیم کیا لیکن زور دے کر کہا کہ ہندوستان ایل اے سی خطے کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے حکومتوں، کاروباروں اور اداروں پر زور دیا کہ وہ ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور تبدیلی کی طرف بڑھیں۔

اپنے خطاب کااختتام کرتے ہوئے جناب گوئل نے اعتماد، تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ایل اے سی خطے کے ساتھ ایک متحرک اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا۔

--------------

ش ح۔م ش ۔ ع ن

U NO: 8572


(Release ID: 2113181) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi