وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

وزارت آیوش نے راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا


یہ پروگرام خدمت کے جذبے کو تقویت دے کر ایک جوابدہ، ہمدرد اور شہریوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے افرادی قوت کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے

پروگرام کا مقصد خدمت  کے تصور کو فروغ دینا ہی نہیں بلکہ اس کا مقصد لوگوں کو ہنر مند اور وسیع ذہن بنانا بھی ہے: سکریٹری،  وزارت آیوش

Posted On: 19 MAR 2025 8:27PM by PIB Delhi

وزارت آیوش کے سکریٹری،ویدیہ راجیش کوٹیچا، نے 18 مارچ 2025 کو راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا۔ کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کے ذریعے شروع  کیے گئے اس پروگرام کامقصد عوامی خدمت کے تئیں مرکزی حکومت کے ملازمین کے رویہ کو تبدیل کرنا ہے۔

راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام لوگوں کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لانے کے لیے حکمرانی کے بڑے مشن کی یاد دلاتا ہے۔ یہ پروگرام خدمت کے جذبے یا’سیوا بھاؤ‘ کو مضبوط کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ ایک ایسی افرادی قوت تیار کی جاسکے جو زیادہ جوابدہ ہو۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس پروگرام کا مقصد صرف ”خدمت“ کے خیال کو فروغ دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد افراد کو ہنر مند بنانا اور ان کے ذہن کو وسیع بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تربیت شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنی خصوصیات کو پہچانیں اور اس بات کا احساس کریں کہ وہ کس طرح اپنے پیشہ ورانہ فرائض اور ذاتی ترقی دونوں کے ذریعے دوسروں کی بھلائی کے لیے تعاون کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FZHW.jpg

اس کے ساتھ ہی،  کیپسٹی بلڈنگ یونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور سربراہ جناب ستیہ جیت پال نے عوامی خدمت کے لیے صحیح نقطہ نظر کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ملازمین نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکتے ہیں بلکہ تناؤ کو بھی کم کر سکتے ہیں، بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں اور بالآخر کام کے زیادہ منظم اور پرامن ماحول میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔ انہوں نے عملے کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تربیت کو اپنائیں، اس سے سیکھنے پر عمل کریں اور انہیں اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں لاگو کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ خدمات بہترین طریقے سے شہریوں تک پہنچیں۔

تربیتی سیشنوں کی قیادت ڈاکٹر سبودھ کمار (ڈائریکٹر) کررہے ہیں اور اس میں کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کی محترمہ شپرا سنگھ (پروگرام کوآرڈینیٹر) تعاون کررہی ہیں۔ سیشنز میں حاضرین کی فعال شرکت دیکھی گئی، جنہوں نے وزارت کے اندر اپنی ذمہ داریوں اور تمام شراکت داروں  کے اجتماعی تعاون کے بارے میں گہری سمجھ حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J7S6.jpg

قومی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں وزارت آیوش اور مختلف ڈویژنوں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ہندوستان میں روایتی طبی طریقوں کو فروغ دینے اور شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے میں آیوش کے تعاون کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F606.jpg

یہ پروگرام ایک مذاکراتی  اور شراکتی نقطہ نظر سےچلایا جارہا  ہے جس میں روایتی لیکچر پر مبنی تربیت کے بجائے خصوصی توجہ کی حامل بات چیت، ٹیم ورک اور مسئلہ حل کرنے کی مشقیں شامل ہوتی ہیں۔ چار مختصر سیشنوں کی ایک سیریز کے ذریعے، عملے کو اپنے کردار پر غور کرنے، اپنے مقصد کو سمجھنے اور شہری خدمات کو بڑھانے کے لیے فعال طور پر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ پروگرام کا ایک اہم پہلو خودشناسی اور تحریک  حاصل کرناہے جو شرکاء کو قیادت کی کہانیوں اور بیانیوں سے متاثر ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

وزارت آیوش کی طرف سے ملک گیر اقدامات اور مہمات کے کامیاب نفاذ سے حاصل کردہ معلومات کو بھی تربیتی ماڈیول کے دوران اجاگر کیا گیا، جس کے ذریعے شرکاء کو سیکھنے کے لیے عملی، حقیقی دنیا کا سیاق و سباق فراہم کیا گیا۔

-----------------------

ش ح۔م ش ۔ ع ن

U NO: 8563


(Release ID: 2113169) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi