کوئلے کی وزارت
کول گیسیفیکیشن کی پہل
Posted On:
19 MAR 2025 2:58PM by PIB Delhi
حکومت کی طرف سے کیے جانے والے کول گیسیفیکیشن کے اقدامات درج ذیل ہیں:
- چوبیس جنوری 2024 کو حکومت نے سرکاری پی ایس یو اور نجی شعبے دونوں کے لیے کوئلہ/لگنائٹ گیسیفیکیشن پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لیے مالی ترغیب کے طور پر 8,500 کروڑ روپے کے اخراجات کو منظوری دی ہے۔
- حکومت نے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی طرف سے سی آئی ایل -بی ایچ ای ایل اور سی آئی ایل -جی اے آئی ایل کے مشترکہ منصوبوں میں کول گیسیفیکیشن پروجیکٹس شروع کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی بھی منظوری دی ہے۔
- 2022 میں، اس اقدام کی حمایت کرنے کے لیے این آر ایس لنکیج نیلامی کی پالیسی کے تحت ایک نیا ذیلی شعبہ، ’’سینگیس کی پیداوار جس کے نتیجے میں کوئلے کی گیسیفکیشن ہوتی ہے‘‘ تشکیل دیا گیا تھا۔ مزید اس شعبے کے تحت حکومت نے اگلے سات برسوں میں شروع ہونے والے منصوبوں کے لیے ریگولیٹڈ سیکٹر کی اعلان شدہ قیمت پر فلور پرائس کے ساتھ نیلامی کی اجازت دی ہے۔
- گیسیفیکیشن میں استعمال ہونے والے کوئلے کے ریونیو شیئر میں 50 فیصد چھوٹ کمرشل کول بلاک نیلامیوں میں متعارف کرائی گئی ہے، بشرطیکہ کوئلے کی کل پیداوار کا کم از کم 10فیصد گیسیفیکیشن کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔
کوئلہ ملک میں سب سے زیادہ دستیاب قدرتی وسائل میں سے ایک ہے۔ کول گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی کوئلے کو سنگیس (مصنوعی گیس) میں تبدیل کرنے کے قابل بناتی ہے، جس کا استعمال میتھانول، امونیم نائٹریٹ، مصنوعی قدرتی گیس (ایس این جی ) اور کھاد وغیرہ کی پیداوار کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
حکومت نے کوئلہ کی گیسیفیکیشن کے منصوبوں کے لیے مالی ترغیبی اسکیم کی تاثیر کا کوئی خاص تجزیہ نہیں کیا ہے۔
وزارت کوئلہ کے تحت ایک سی پی ایس ای کے طور پر قائم کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے مدھیہ پردیش، ہندوستان میں کھٹالی چھوٹی گریفائٹ بلاک کو وزارت کانکنی کے ذریعے کرائے گئے اہم معدنی بلاکس کی ای نیلامی کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ، سی آئی ایل نے ارجنٹائنا کی ایک کمپنی اور ایک آسٹریلیائی کمپنی کے ساتھ ارجنٹائنا میں لیتھیم اثاثہ جات کے حصول کے لیے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے ہیں۔
حکومت نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، ملک کے درآمدی انحصار کو کم کرنے اور اہم معدنیات کی سپلائی چین کی قوت پیدا کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- مرکزی حکومت کو 24 اہم معدنیات کے لیے کان کنی کے لیز اور کمپوزٹ لائسنس کی خصوصی طور پر نیلامی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جس کا مقصد اہم معدنیات کی تلاش اور کان کنی کو بڑھانا اور ان کی فراہمی میں خود کفالت کو یقینی بنانا ہے۔
- حکومت نے مرکزی بجٹ25-2024 میں گھریلو پیداوار، ری سائیکلنگ، اہم معدنی اثاثوں کے بیرون ملک حصول اور تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) سمیت شعبوں میں ہم آہنگی کے لیے ایک کریٹیکل منرل مشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
یہ معلومات کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ش ع ۔ ن م۔
U-8535
(Release ID: 2113052)
Visitor Counter : 20