ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے آر ڈی ایس او اور آئی آئی ٹی مدراس کے درمیان مفاہمت نامے کے ذریعہ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کا اقدام کیا، 20.89 کروڑ روپے کی فنڈنگ حاصل کی
Posted On:
19 MAR 2025 5:03PM by PIB Delhi
ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ریلوے میں ہائپر لوپ ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے اور ترقی کے ابتدائی مرحلے پر ہے۔ ہائپر لوپ کے تکنیکی اور حفاظتی پیرامیٹرز ابھی تک دنیا بھر میں وضع کیے جانے ہیں۔ ہائپر لوپ کے دوسرے نقل و حمل کے طریقوں سے تیز، توانائی کی بچت کے لحاظ سے زیادہ کفایتی اور پائیدار ہونے کی توقع ہے۔ ایک پہل کے طور پر، ریلوے کی وزارت کے ماتحت قائم اکائی ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (آر ڈی ایس او) نے آئی آئی ٹی /مدراس کے ساتھ 20.89 کروڑ روپے کی فنڈنگ کے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد اس ٹیکنالوجی کی توثیق کے لیے آئی آئی ٹی /مدراس میں پی او ڈی، ٹیسٹ ٹریک اور ویکچورل کے ذیلی پیمانے کے ماڈل کی ترقی کے ہدف کے تحت مستقبل کی ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ش ع ۔ ن م۔
U-8536
(Release ID: 2113049)
Visitor Counter : 22