پارلیمانی امور کی وزارت
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ا سکیم
Posted On:
19 MAR 2025 7:03PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ سکیم (این وائی پی ایس ) ویب پورٹل کے ایک اپ گریڈ ورژن کی نقاب کشائی کی ہے، جسے این وائی پی ایس 2.0 کہا جاتا ہے۔ پچھلے ورژن کے برعکس، جو کہ تسلیم شدہ اداروں کے طلباء تک محدود تھا، این وائی پی ایس 2.0 معاشی حیثیت، جنس، ذات، عقیدہ، مذہب، نسل، علاقہ اور جگہ سے قطع نظر ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے کھلا ہے۔ شرکت کو درج ذیل طریقوں سے سہولت فراہم کی جا سکتی ہے:-
اداروں کی شرکت: تمام تعلیمی ادارے پورٹل پر دستیاب رہنما خطوط کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا اہتمام کرکے اس زمرے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کلاس VI سے XII تک کے طلباء کو ’کشور سبھا‘ ذیلی زمرہ کے لئے منتخب کیا جا سکتا ہے اور انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلباء کو ’ترون سبھا‘ ذیلی زمرہ کے لئے منتخب کیا جا سکتا ہے۔
گروپ شرکت: شہریوں کا ایک گروپ پورٹل پر دستیاب رہنما خطوط کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا اہتمام کرکے اس زمرے میں حصہ لے سکتا ہے۔
انفرادی شرکت: ایک انفرادی شہری ’بھارتیہ ڈیموکریسی ان ایکشن‘ کے تھیم پر کوئز کر کے اس زمرے میں حصہ لے سکتا ہے۔
این وائی پی ایس پورٹل پر شرکت کی اکائی ایک رجسٹریشن ہے نہ کہ ادارہ اور اس وقت یوتھ پارلیمنٹ کے انعقاد کے لیے رجسٹریشن کی تعداد کے حوالے سے سال وار اعداد و شمار درج ذیل ہیں:
Sl. No
|
Year
|
Total Registrations
|
-
|
2019-20
|
4369
|
-
|
2020-21
|
3579
|
-
|
2021-22
|
65
|
-
|
2022-23
|
2337
|
-
|
2023-24
|
1346
|
-
|
2024-25
|
7261 (as on 17-03-2025)
|
وزارت وقتاً فوقتاً طلبہ اور اداروں سے ان کے چیلنجوں اور خدشات کے بارے میں رائے لیتی ہے اور اس پر ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
یہ معلومات وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے دی ہے۔ اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں پیش کی ۔
******
ش ح ۔ ال
U-8553
(Release ID: 2113047)
Visitor Counter : 13