ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی ایم ڈی کے مشن موسم اور دیگر پروجیکٹوں کا جائزہ لیااور موسم کی بہتر پیش گوئی کے لیے زور دیا


بھارت موسم کی بہتر پیش گوئی کے لیے ڈوپلر رڈار نیٹ ورک کو وسعت دے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی ایم ڈی کو موسم کے انتباہات تک سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی رسائی کو بڑھانے کی ہدایت کی

Posted On: 18 MAR 2025 6:41PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی؛ ارضیاتی سائنسز اور  پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلا، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کےمحکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے موسمیاتی پیش رفت اور "مشن موسم" کا جائزہ لیا ، جس میں موسم کی پیش گوئی کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا اور پورے ہندوستان میں ڈوپلر ویدر رڈار کی تنصیبات کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011Y8C.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حقیقی وقت اور اثرات پر مبنی موسم کی پیش گوئی کی اہمیت پر زور دیا، اس بات پربھی زور دیا کہ کسی بھی موسم کے خطرے کا پتہ لگائے بغیر نہیں رہنا چاہیے یا اسے غیر متوقع نہیں ہونا چاہیے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے ڈوپلر ویدر ریڈار نیٹ ورک کی توسیع ایک اہم بات ہے، اوراس میٹنگ میں وزیر موصوف نے بنگلورو، رائے پور، احمد آباد، رانچی، گوہاٹی، پورٹ بلیئر اور دیگر مقامات پرہونے والی تنصیبات کے لیے مقامات  کے انتخاب کا جائزہ لیا۔

وزیرموصوف  کو مطلع کیا گیا کہ26-2025 تک 73 ڈوپلر ویدر رڈار اور 2026 تک 126 رڈارکام کرنے کرنے لگیں گے ، نیٹ ورک کا مقصد انتہائی موسمی واقعات کا پتہ لگانے ، قدرتی آفات  میں کام کرنے والی ٹیموں اور عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کےلیے ہندوستان کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UVN9.jpg

وزیرموصوف نے آئی ایم ڈی کو بروقت موسم کی پیش گوئی اور انتباہات کو پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوامی رسائی کو مضبوط کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شہریوں کی بہتر شمولیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے اہل کاروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور موبائل ایپلیکیشن جیسے موسم، میگھ دوت اور امنگ کو تلاش کریں، جو موسم کی تازہ ترین معلومات اور زرعی موسمیاتی مشورے فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے موسم کی نگرانی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، سیٹلائٹ موسمیات، عددی موسم کی پیش گوئی کے ماڈلز، اور درستگی کو بڑھانے میں رڈار پر مبنی پیش گوئی کے کردار کو اجاگر کیا۔ میٹنگ میں ہندوستان کےموسمیاتی  شعبے میں ہورہی  مسلسل پیشرفت کو یقینی بناتے ہوئے، موسم کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے مالی مختص اور زیر التوا منظوریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شدید موسمی واقعات کے بار بار ہونے کے ساتھ، حکومت کی رڈار کوریج کو وسعت دینے اور پھیلانے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ  دینا ،زندگی اورذریعہ معاش کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ جائزہ میٹنگ میں ہونے والی بات چیت نے موسم کی نگرانی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل آوری کا مرحلہ طےکیا، جس سے موسمیاتی لچک اور آفات سے نمٹنے کی تیاری میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت ملی۔

جائزہ میٹنگ میں سکریٹری، ایم او ای ایس، ڈاکٹر ایم روی چندرن، ڈی جی، آئی ایم ڈی ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاترا اور آئی ایم ڈی کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی اورمیٹنگ میں موسم کی پیش گوئی کی درستگی کو بہتر بنانے اور عوام تک رسائی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

*********

( ش ح۔م م ع۔م ر)

U.No.8500


(Release ID: 2112732) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil