زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فارم ڈسٹریس انڈیکس

Posted On: 18 MAR 2025 5:54PM by PIB Delhi

پورے ملک کے لیے فارمرز ڈسٹریس انڈیکس (FDI) کا منظم اندازہ دستیاب نہیں ہے۔ تاہم، 2020-21 اور 2021-22 کے دوران تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کسانوں کی مدد کے لیے "زرعی پریشانی اور پی ایم فصل بیمہ یوجنا: بارش پر مبنی زراعت کا تجزیہ" کیا گیا ۔ ایف ڈی آئی بحران کی متعدد وجوہات کا احاطہ کرتا ہے ،جن میں موسمیاتی تغیر سے لے کر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور کسانوں کی کم خطرہ برداشت کرنے کی صلاحیت وغیرہ شامل ہیں۔

کثیر جہتی ایف ڈی آئی کا مطالعہ ذیلی ضلعی سطح پر کیا گیا تھا جس کا مقصد زرعی پریشانی کے لیے ابتدائی انتباہی نظام تیار کرنا تھا۔ ایف ڈی آئی کا بنیادی مقصد ایک صارف دوست ٹول تیار کرنا تھا جو مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ابتدائی انتباہ فراہم کرنے اور کسانوں کی پریشانی کی شدت کے بارے میں سات کلیدی پیرامیٹرز جیسے خطرے کی نمائش، موافقت کی صلاحیت، حساسیت، تخفیف اور موافقت کی حکمت عملیوں، محرکات، نفسیاتی عوامل (نفسیاتی اثرات) پر مبنی پالیسی سپورٹ فراہم کرنا تھا۔ یہ علاقے کی نشاندہی کرکے بروقت احتیاطی کارروائی کے قابل بناتا ہے۔ ایف ڈی آئی عمل درآمد کے لیے ایک قابل توسیع فریم ورک کی تجویز بھی پیش کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حکومتی امداد سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک موثر طریقے سے پہنچے۔ ایف ڈی آئی کو ابتدائی وارننگ سسٹم تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے پریشانی کی نشاندہی کی جا سکے، جو تین ماہ قبل الرٹ فراہم کرتے ہیں۔ ایف ڈی آئی  کو کسانوں کی پریشانی کی وجوہات کی نشاندہی کرنے اور ان وجوہات کو حل کرنے کے لیے اقدامات تیار کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد ایف ڈی آئی کے مختلف جہتوں پر مبنی ایک محل وقوع کے لحاظ سے کرائسس مینجمنٹ پیکیج کی سفارش کرنا ہے۔ ایف ڈی آئی کا استعمال کسانوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے حکومت اور مقامی کمیونٹی کی طرف سے ایکشن پوائنٹس کی درجہ بندی اور ترجیح دینے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ANNEXURE

 

Explanation of indicators used in FDI

Pillars

Indicator-1

Indicator-2

Indicator-3

Exposure

Loss due to pest/diseases (%)

Loss due to floods/cyclones (%)

Loss due to droughts (%)

Adaptive capacity

Education of the head of household (years)

Total owned land (acre)

Leased-in land (acre)

Sensitivity

Irrigated area (% of total area)

Indebtedness (Rs)

SC/ST community and number of children in household

Adaptation

Non-crop income (as % of total household income)

Number of government schemes household benefited (in current year)

Household savings (Rs.)

Trigger

Informal credit (Rs)

Pressure from repayment of loans (yes/no)

Lack of cash-in-hand to meet immediate farm expenses (yes/no)

Psychological

Feeling of social isolation (yes/no)

Unable to fulfil family obligations (yes/no)

Addicted to alcohol (yes/no)

Impact

Increased indebtedness (Yes/No)

More participation in public works (MGNREGA) (yes/no)

Reduced food consumption (yes/no)

*****

ش ح – ف خ ۔ خ  م

U. No. 8481


(Release ID: 2112531) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi