وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

سمندری جھاڑ کی پیداوار

Posted On: 18 MAR 2025 3:45PM by PIB Delhi

ہندوستان میں سمندری جھاڑ/ سمندر میں اگنے والے پودے کی کاشت کے کافی امکانات ہیں۔  سنٹرل میرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی سی اے آر-سی ایم ایف آر آئی) کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں ملک میں سمندری جھاڑ کی کل پیداوار  72,385 ٹن (گیلا وزن) تھی۔  کاشت کی جانے والی اہم انواع کپا فائیکس الواریزی اور گریسیلیریا ایڈولس ہیں، جو بڑے پیمانے پر کیری جینن اور اَگر کی پیداوار کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔  سمندری جھاڑ کا استعمال خوراک، حیاتیاتی کھاد، دواسازی، کاسمیٹکس، جانوروں کے چارے اور حیاتیاتی ایندھن میں بھی کیا جاتا ہے۔

جون 2020 میں، حکومت ہند نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے نام سے ایک فلیگ شپ اسکیم کا آغاز کیا، جس کی کل سرمایہ کاری 20,050 کروڑ روپے ہے، تاکہ ملک میں ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دیا جاسکے۔ سمندری جھاڑ کی کاشت کو فروغ دینا پی ایم ایم ایس وائی کے تحت ترجیحی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔  حکومت ہند کے محکمہ ماہی گیری (ڈی او ایف ، جی او آئی) نے 98.97 کروڑ روپے کے مرکزی حصے کے ساتھ 194.09 کروڑ روپے کے سمندری جھاڑ سے متعلق پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس میں مستفیدین کو رافٹ، مونولائنز/ ٹیوبنیٹس کی تنصیب ، تمل ناڈو میں ایک کثیر مقصدی سمندری جھاڑ پارک کا قیام، سمندری جھاڑ کی کاشت پر پری فیزیبلٹی اسیسمنٹ اسٹڈیز، پی ایم ایم ایس وائی کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بیداری اور تربیتی پروگرام شامل ہیں۔  اس کے علاوہ ، آئی سی اے آر-سینٹرل میرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ایف آر آئی) کے منڈپم علاقائی مرکز کو سمندری جھاڑ کی ترقی کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور لکشدیپ جزائر کو سمندری جھاڑ کے کلسٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی او ایف، حکومت ہند نے تمل ناڈو، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو اور لکشدیپ میں سمندری جھاڑ کے بیج کے بینکوں کے قیام کے لیے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ڈی او ایف ، حکومت ہند نے 21 اکتوبر 2024 کو ہندوستان میں زندہ سمندری بیجوں کی درآمد کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں، جس سے اعلی معیار کے بیج کی اقسام کی درآمد کی اجازت ملتی ہے۔

یہ معلومات ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے 18 مارچ 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

 

***

ش ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8453


(Release ID: 2112519) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil