بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز

Posted On: 18 MAR 2025 3:27PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی) نے ہندوستان کے آٹوموٹیو سیکٹر میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس نے 27 اختراعی ٹیکنالوجیز کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے، جن سے آٹوموبائل انجینئرنگ میں بہترین کارکردگی کے تئيں عہد بندی کی عکاسی ہوتی ہے۔ مزید برآں، آئی سی اے ٹی کے پاس 9 پیٹنٹ/آئی پی آر اور 2 کاپی رائٹس/ڈیزائن رجسٹریشن ہیں، جو آٹوموٹیو ڈومین میں املاک دانش کے تئيں اس کی عہد بندی کو اجاگر کرتے ہیں۔ آئی سی اے ٹی کے ماہرین نے باوقار قومی اور بین الاقوامی فورمز میں 50 سے زیادہ تکنیکی مقالے شائع کیے ہیں۔ علاوہ ازیں، تحقیق و ترقی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے واسطے، آئی سی اے ٹی نے معروف ملکی اور بین الاقوامی آٹوموٹیو تنظیموں اور آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی روڑکی، آئی آئی ٹی حیدرآباد، سی ڈی اے سی، آئی ڈی آئی اے ڈی اے اسپین، ٹی یو وی رین لینڈ - جرمنی جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کے ساتھ 40 سے زیادہ مفاہمت نامے (ایم او یو) کیے ہیں۔

آئی سی اے ٹی نے آٹو اور متعلقہ شعبوں میں اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے آئی سی اے ٹی انکیوبیشن اور ایکسلریشن سینٹر کا آغاز کیا ہے۔ مزید برآں، آئی سی اے ٹی آٹوموٹیو اینڈ الائیڈ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی انوویشنز (اے اے آر ٹی آئی) فاؤنڈیشن میں بورڈ ممبر ہے، جو آئی آئی ٹی روڑکی کے تعاون سے قائم سیکشن-8 کا ادارہ ہے، جس کا مقصد آٹو اور متعلقہ شعبوں میں جدت طرازی اور کاروبار کی مدد کرنا، خاص طور پر اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی معاونت کرنا ہے۔ آئی سی اے ٹی تکنیکی اور صنعتی مہارت فراہم کرکے ٹیکنالوجی اور توثیق کے شراکت دار کے طور پر خدمات انجام دے کر ہنر مندی اور اپ اسکلنگ کے مواقع پیش کرنے والی ورکشاپس، سیمینار اور ویبینار کے ذریعے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو سرگرمی سے مشغول کرتا ہے ۔

حکومت ہند نے بھاری صنعت اور آٹوموبائل کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں تیار کی ہیں۔ ان اسکیموں کا مقصد عالمی ای وی اور ہائیڈروجن فیول سیل مارکیٹ میں ہندوستان کے مقام کو مضبوط کرنا بھی ہے۔ اسکیموں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں: -

.i        ہندوستان میں آٹوموبائل اور آٹو پارٹس کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلکہ ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم (پی ایل آئی-آٹو) حکومت نے ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) مصنوعات کے لیے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے واسطے آٹوموبائل اور آٹو پارٹس کی صنعت کے لیے مؤرخہ 23.09.2021 کو اس اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کا بجٹ 25,938 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم میں 41 منظور شدہ غیر ملکی درخواست دہندگان ہیں۔

.ii       ہندوستان میں برقی مسافر کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم (ایس پی ایم ای پی سی آئی :(اس اسکیم کو ہندوستان میں الیکٹرک کار کی تیاری کو فروغ دینے کے واسطے مؤرخہ 15.03.2024 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، ای وی مسافر کاروں (ای-4 وہیلر) کو ابتدائی طور پر ایم ایچ آئی کی طرف سے منظوری نامہ جاری ہونے کی تاریخ سے 5 سال کی مدت کے لیے 15 فیصد کی ڈیوٹی ریٹ پر 35,000 امریکی ڈالر کی کم از کم سی آئی ایف ویلیو کے ساتھ درآمد کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے درخواست دہندگان کو کم از کم 4,150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی اور تیسرے سال کے اختتام پر کم از کم 25% ڈی وی اے اور پانچویں سال کے اختتام پر 50  فیصد ڈی وی اے حاصل کرنا ہوگا۔

.iii      ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے اور مینوفیکچر کرنے (فیم انڈیا) کی اسکیم کا مرحلہ دوم: حکومت نے اس اسکیم کو مؤرخہ 01/04/2019  سے 31/ 03/ 2024  تک پانچ سال کی مدت کے لیے 11,500 کروڑ روپے کے مجموعی بجٹ کے ساتھ نافذ کیا تھا۔ چیند ایسے غیر ملکی او ای ایم ہیں جنہوں نے اس اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کی تھی اور ان کو مدد دی گئی تھی۔

.iv      پی ایم الیکٹرک ڈرائیو انوویٹیو وہیکل انہینسمنٹ (پی ایم ای-ڈرائیو) اسکیم کا انقلاب کل10,900 کروڑ روپے کے اخراجات والی یہ اسکیم 29 ستمبر 2024 کو نوٹیفائی کی گئی تھی۔ یہ یکم اپریل 2024 سے دو سالہ اسکیم ہے، جس کا مقصد ای-2 وہیلر، ای-3 وہیلر، ای-ٹرک، ای-بسیں اور ای-ایمبولینس سمیت ای وی کی مدد کرنا ہے۔ چند ایسے غیر ملکی او ای ایم ہیں جنہوں نے اس اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کی ہے اور ان کو مدد دی گئی ہے۔

.v       نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن (این جی ایچ ایم) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کی طرف نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کا نفاذ کیا جارہا ہے، جس کا مقصد ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی پیداوار، استعمال اور برآمد کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ مشن کے مقاصد میں سے ایک پائلٹ کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقے سے بسوں اور ٹرکوں میں ایندھن کے طور پر گرین ہائیڈروجن کی فراہمی میں مدد کرنا ہے۔ ایم این آر ای نے این جی ایچ ایم کے تحت ٹرانسپورٹ سیکٹر میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے واسطے پائلٹ پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے اسکیم کی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت کل 37 گاڑیوں (بسوں اور ٹرکوں) اور 9 ہائیڈروجن ایندھن بھرنے والے اسٹیشنوں پر مشتمل پانچ پائلٹ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ مشن کے ضمن میں، آر اینڈ ڈی اسکیم کی رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں اہم شعبوں میں سے ایک کے طور پر فیول سیل کی ترقی شامل ہے۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس ورما نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہيں۔

****

ش ح ۔   م ش ع۔   م ت                                        

U - 8437


(Release ID: 2112472) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi