بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیم II-اسکیم کی موجودہ صورتحال

Posted On: 18 MAR 2025 3:26PM by PIB Delhi

ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے اور مینوفیکچر کرنے (فیم انڈیا) کی اسکیم کے مرحلہ II  کو مؤرخہ 01.04.2019 سے پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ کیا گیا تھا جس کے لیے کل بجٹ 11,500  کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا۔ اس اسکیم سے الیکٹرک گاڑیوں یعنی ای-2 پہیہ، ای-3 پہیے اور ای-4 پہیہ گاڑیوں کی فروخت کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ مزید برآں، اسکیم کے تحت ای - بسوں کی تعیناتی اور ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشن (ای وی پی سی ایس) کے قیام کے لیے گرانٹ بھی فراہم کی گئی۔ 11.03.2025  تک فیم انڈیا اسکیم فیز- II  کے تحت مراعات دی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد درج ذیل ہے:۔

 

نمبر شمار

زمرہ

ای وی کی تعداد جس کے لیے مراعات دی گئیں

1

ای- ٹو وہیلر

14,28,009

2

ای- 3 وہیلر

1,64,523

3

ای -4 وہیلر

22,548

 

کل

16,15,080

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس کے علاوہ مختلف شہروں/ایس ٹی یو/ریاستی حکومتی اداروں کے لیے 6862 الیکٹرک بسوں کو منظوری دی گئی۔ فیم- II اسکیم کے تحت انٹرا سٹی آپریشنز کے لیے 6862  ای بسوں میں سے 5135 ای- بسیں 28.02.2025 تک فراہم کی جا چکی ہیں۔

مزید برآں ، فیم- II اسکیم کے تحت، ایم ایچ آئی نے مارچ 2023 میں تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) یعنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کو ملک بھر میں اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس (آر او) پر 7,432 پبلک چارجنگ اسٹیشن (پی سی ایس) بنانے کے لیے800  کروڑ روپے منظور کیے تھے۔ علاوہ ازیں، ایم ایچ آئی نے مارچ 2024 میں 980 پبلک چارجنگ اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے لیے اضافی 73.50 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ، 400 چارجنگ اسٹیشنوں کو بھی منظوری دی گئی ہے جو مختلف ریاستوں میں دیگر اداروں کو ای او آئی کے ذریعے الاٹ کیے گئے ہیں۔


برقی گاڑی (ای وی) کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے اور ملک میں برقی گاڑی کو اپنانے کی رفتار میں تیزی لانے کے واسطے ایم ایچ آئی دیہی علاقوں سمیت پورے ہندوستان میں مندرجہ ذیل اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے:۔

  1. ہندوستان میں آٹوموبائل اور آٹو پارٹس کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلکہ ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم (پی ایل آئی-آٹو) حکومت نے مؤرخہ 23.09.2021 کو ہندوستان میں آٹوموبائل اور آٹو پارٹس کی صنعت کے لیے اس اسکیم کو منظوری دی تھی تاکہ 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے اخراجات سے جدید آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) کی مصنوعات کے لیے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ اس اسکیم میں کم از کم 50% گھریلو ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے) کے ساتھ اے اے ٹی مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مالی مراعات کی تجویز ہے۔
  2. ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج سے متعلق قومی پروگرام کے لیے پی ایل آئی اسکیم: حکومت نے مؤرخہ 12.05.2021 کو 18,100 کروڑ روپے کے بجٹ کے اخراجات سے ملک میں اے سی سی کی تیاری کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی۔ اس اسکیم کا مقصد اے سی سی بیٹریوں کی 50 جی ڈبلیو ایچ کے لیے مسابقتی گھریلو مینوفیکچرنگ کا ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔
  3. پی ایم الیکٹرک ڈرائیو انوویٹو وہیکل انہینسمنٹ (پی ایم ای-ڈرائیو) اسکیم میں انقلاب:10,900 کروڑ روپے کی لاگت والی اس اسکیم کو مؤرخہ 29.09.2024 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ یہ دو سالہ اسکیم ہے جس کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں بشمول ای-2 ڈبلیو، ای-3 ڈبلیو، ای-ٹرکوں، ای بسوں، ای-ایمبولینسوں، ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنوں اور وہیکل ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن میں مدد کرنا ہے۔
  4. پی ایم ای-بس سیوا-پیمنٹ سکیورٹی میکانزم (پی ایس ایم) اسکیم: مؤرخہ 28.10.2024  کو نوٹیفائی کی جانے والی اس اسکیم کا تخمینہ 3,435.33 کروڑ ہے اور اس کا مقصد 38,000 سے زیادہ الیکٹرک بسوں کی تعیناتی میں مدد کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (پی ٹی اے) کے ذریعے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں ای بس آپریٹرز کو ادائیگی کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔
    اسکیم فار پروموشن آف الیکٹرک پیسنجر کارز ان انڈیا (ایس پی ایم ای پی سی آئی) ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی اس اسکیم کو 15.03.2024 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اس کے لیے درخواست دہندگان کو کم از کم 4,150 کروڑ کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی اور تیسرے سال کے اختتام پر کم از کم 25% ڈی وی اے اور پانچویں سال کے اختتام پر 50 فیصد ڈی وی اے حاصل کرنا ہوگا۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس ورما نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہيں۔

**********

ش ح ۔   ش م ع۔   م ت                                        

U - 8436


(Release ID: 2112458) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi