وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ نے 28ویں کانووکیشن اور ششیوپنین سنسکار کا اہتمام کیا


آیوروید کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور تحقیق کو مربوط کریں: جناب پرتاپ راؤ جادھو

پروفیسر بنواری لال گوڑ، پروفیسر کلونت سنگھ، ویدیا موہن نارائن تامبے اور ڈاکٹر بدھو بھوشن نندا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

ملک بھر سے 100 سے زیادہ سی آر اے وی گرووں اور 120 ششیوں نے مبارکباد دی

Posted On: 17 MAR 2025 8:06PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کے تحت راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ (آ ر اے وی) نے آج نئی دہلی میں اپنے 28ویں کانووکیشن اور ششیوپنین سنسکار کی میزبانی کی۔ معیاری تعلیم کے فروغ اور آیوروید کو عالمگیر بنانے کے لیےآ ر اے وی نے آیوروید کی تعلیم اور عمل میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بین الاقوامی اور 6 قومی اداروں کو بھی تسلیم کیا۔ آیوروید کے  شعبے میں مثالی کام کرنے کے لیےآر اے وی نے پروفیسر بنواری لال گوڑ، جے پور (راجستھان)، پروفیسر کلونت سنگھ (جموں و کشمیر)، ویدیا موہن نارائن تامبے، ستارہ (مہاراشٹر) اور ڈاکٹر بدھوبھوشن نندا ( اڈیشہ) کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011SRE.jpg

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپراؤ جادھو اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور فیلو آف آر اے وی ایوارڈ کے ذریعے آیوروید پریکٹیشنرز کے انمول کام کو تسلیم کرنے میں آر اے وی کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے ‘‘نیچر سروے آف دی نیشن’’ کی کامیابی کو اجاگر کیا، ایک قومی اقدام جس کا مقصد آبادی کی قدرتی صحت کی پروفائل کی نقشہ سازی کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح احتیاطی صحت کی دیکھ بھال میں آیوروید کا کردار زیادہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے اور پریکٹیشنرز پر زور دیا کہ وہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور تحقیق کو مربوط کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022VUB.jpg

جناب جادھو نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے ذریعے آیورویدک ویدیوں کے منفرد کام کو تسلیم کرنے میں آر اے وی کے تعاون کی  ستائش کرتے ہوئے آیوروید کے تئیں ان کی زندگی بھر کی لگن  اور محنت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گرو-ششیہ پرمپرا (استاد – شاگرد کی روایت )کے تحت سی آر اے وی کورس کے ذریعے طلباء کو تربیت دینے میں،اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مستند آیورویدک علم کو اس کی خالص ترین شکل میں منتقل کیا جائے آر اے وی کے منفرد  طرز کی تعریف کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QPO7.jpg

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ودیا راجیش کوٹیچا نے مہمانوں سے خطاب کیا اور ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ آیوروید(ڈی این بی) پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا، جو آیورویدک تعلیم کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل  کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے آیوش کی وزارت کے 7.5 سالہ گروکل اسکولنگ پروگرام کو متعارف کرانے کی پہل پر بھی زور دیا، جس سے گرو-ششیہ پرمپرا کو تقویت ملے گی اور طلباء کو سیکھنے کے عمل میں  ایک عمیق تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YVFP.jpg

 

اس تقریب کے دوران ملک بھر سے 100 سے زیادہ سی آر اے وی گرو اور 120 ششیوں کی عزت افزائی کی گئی ، جس نے گرو-ششیہ پرمپرا کے تئیں ان کی لگن کی تعریف کی ۔ جناب جادھو نے سی آر اے وی کورس کے ذریعے علم فراہم کرنے میں آر اے وی کی کوششوں کی ستائش کی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ طلباء کو تجربہ کار گرووں سے براہ راست مستند اور عملی آیورویدک تعلیم حاصل ہو۔

اس تقریب کی ایک اہم بات آر اے وی کی جانب سے آیوروید کی تعلیم اور عمل میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے  ایک بین الاقوامی اور 6 قومی اداروں کی منظوری تھی۔ یہ اقدام معیاری تعلیم کو بڑھانے اور آیوروید کو عالمگیر بنانے کے لیےآر اے وی کے عزم کو تقویت فراہم کرتا ہے۔

اس تقریب کے دوران کانگڑا (ہماچل پردیش) سے رکن پارلیمنٹ ویدیا راجیو بھردواج، جے پور (راجستھان) سے ویدیا میتا کوٹیچا، جے پور سے پروفیسر سنجیو شرما، اتراکھنڈ سے پروفیسر ارون کمار ترپاٹھی، نئی دہلی سے ڈاکٹر جی پربھاکر راؤ، وارانسی سے پروفیسر لکشمن سنگھ، ویدیا آشوتوش ، گپتا ، ویدیا ارملا اے پتکر اورمہاراشٹر سے ویدیا نتن کامت، کرناٹک سے ویدیا شیلجا اپینا کڈورو، مدھیہ پردیش سے ویدیا ونود کمار ویراگی، مغربی بنگال سے ویدیا توہن کانتی، گجرات سے ویدیا تپن کمار کو فیلو آف آر اے وی(ایف آر اے وی ) ایوارڈ دیا گیا اور آیوش کے وزیر نے ان کا خیرمقدم کیا۔

*****

 (ش ح-م ح-ت ا)

U-8400


(Release ID: 2112128) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi