وزارت سیاحت
مربوط سیاحتی پالیسی
Posted On:
17 MAR 2025 3:48PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت اس سے قبل اس شعبے کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھنے کے لیے قومی سیاحتی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے کام کر رہی تھی۔ تاہم، وقت کے ساتھ ساتھ، پالیسی کے مسودے میں نمایاں کردہ عناصر اور کارروائی کے علاقوں کو تمام اسکیموں اور رہنما خطوط میں مناسب طریقے سے شامل کیا گیا ہے اور وزارت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے کے لیے تیار ہے۔ اس کے پیش نظر اس وقت الگ سیاحتی پالیسی کا تصور نہیں کیا گیا ہے۔
مختلف اسکیمیں، پروگرام اور اقدامات، جیسے سودیش درشن، چنوتی پر مبنی منزل ترقیات، پرشاد، دیکھو اپنا دیش، چلو انڈیا، میٹ اِن انڈیا، پریتن دوست/پریاتن دیدی، ہنر سے روزگار تک وغیرہ سیاحت کے فروغ اور ہنر مندی کی ترقی، صنعتی ڈھانچے کی ترقی، مہارت کی ترقی سے متعلق مسائل ، وغیرہ کو فعال طور پر حل کر رہے ہیں۔ وزارت دیگر مرکزی وزارتوں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سمیت متعلقہ شراکت داروں، اور سیاحت و میزبانی کی صنعت کے ساتھ قریبی تال میل بناکر کام کر رہی ہے، اور شعبہ جاتی نمو کے لیے مکمل حکومت کے نقطہ نظر کو یقینی بنا رہی ہے۔
فی الحال، ایک علیحدہ پالیسی دستاویز تیار کرنے کے بجائے ان جاری اقدامات کو مضبوط اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔ وزارت سیاحت کے شعبے کی ابھرتی ہوئی ضروریات کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور قومی ترجیحات اور اسٹیک ہولڈر کی معلومات کے ساتھ ہم آہنگی میں مزید اضافہ کے لیے تیار ہے۔
یہ اطلاع سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8367
(Release ID: 2111901)
Visitor Counter : 12