ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
دہلی میں ہواکے معیار میں مجموعی بہتری کے پیش نظر، سی اے کیو ایم نے پورے این سی آر خطے میں جی آر اے پی کے اوّل درجے کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے
Posted On:
15 MAR 2025 10:15PM by PIB Delhi
آج، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس85درج کیا گیا، جیسا کہ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے روزانہ کے کیو آئی بلیٹن میں بتایا گیا ہے۔ دہلی کی مجموعی ایئر کوالٹی میں نمایاں اور مسلسل بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے، اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹیورولوجی (آئی آئی ٹی ایم) اور انڈین میٹیورولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کی موسمی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے، قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر)اور آس پاس کے علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) کی گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا تاکہ موجودہ فضائی معیار کے منظرنامے کا جائزہ لیا جا سکے اور7مارچ 2025سے پورے این سی آر میں نافذ جی آر اے پی کے مرحلہ اول کے تحت اقدامات پر مناسب فیصلہ لیا جا سکے۔ دہلی این سی آر کے مجموعی ایئر کوالٹی پیرامیٹرز اور دیگر پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کے بعد، ذیلی کمیٹی نے درج ذیل مشاہدات کیے:
دہلی کےاے کیو آئی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بنیادی وجوہات موزوں ہوائیں، ہلکی بارش/بوندا باندی اور دہلی این سی آر میں بہتر موسمی حالات ہیں۔ دہلی کا اے کیو آئی 15.03.2025 کے لیے 85 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ ’اطمینان بخش‘ زمرے میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ ، آئی آئی ٹی ایم؍آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق، آنے والے دنوں میں اے کیو آئی زیادہ تر ’اطمینان بخش‘سے ’درمیانہ‘ زمرے میں رہنے کی توقع ہے۔
لہٰذا، دہلی کے مجموعی اے کیو آئی میں بہتری کے اس رجحان اورآئی آئی ٹی ایم؍ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے، جو دہلی کی اوسط فضائی معیار کو آنے والے دنوں میں ’اطمینان بخش‘سے ’درمیانہ‘زمرے میں برقرار رکھنے کی توقع کر رہی ہے، سی اے کیو ایم کی جی آر اے پی ذیلی کمیٹی نے متفقہ طور پر پورے این سی آر میں فوری طور پر جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول کے اول مرحلہ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی آر میں متعلقہ ریاستی حکومتوں/جی این سی ٹی ڈی کی تمام ایجنسیاں، جو اس وقت بہتر اے کیو آئی سطح کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور فضائی معیار کو ’خراب‘ زمرے میں جانے سے روکنا چاہتی ہیں، کو یقینی بنانا ہوگا کہ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تمام قانونی ہدایات، مشورے، احکامات وغیرہ کو سنجیدگی سے نافذ کیا جائے۔ اس میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اور سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ قواعد، ضوابط، رہنما اصول، نیز متعلقہ ریاستی حکومتوں، جی این سی ٹی ڈی اور آلودگی کنٹرول بورڈز/ڈی پی سی سی کی ہدایات شامل ہیں، جنہیں تمام متعلقہ شعبوں میں لاگو کیا جانا چاہیے۔
اس سلسلے میں، تمام متعلقہ ایجنسیوں کو کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جامع پالیسی میں بیان کردہ مختلف اقدامات اور مقررہ اہداف کو درج کرنا ہوگا، جو این سی آر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں، اور میدانِ عمل میں مناسب اقدامات کرنے ہوں گے، خاص طور پر تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں، سڑکوں اور کھلی جگہوں پر دھول کے تدارک کے لیے اقدامات، جو آنے والے مہینوں میں دہلی این سی آر میں فضائی معیار کا ایک اہم عنصر بن جائیں گے۔
ذیلی کمیٹی فضائی معیار کے منظرنامے پر قریبی نظر رکھے گی اور دہلی میں فضائی معیار اورآئی آئی ٹی ایم ؍ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق، وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لے کر مزید مناسب فیصلے کرے گی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8327
(Release ID: 2111589)
Visitor Counter : 14