کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ہندوستانی دواسازی کی برآمدات سال 2023 میں قیمت کے لحاظ سے عالمی سطح پر 11 ویں نمبر پر رہی اور اس نے کل دواسازی کی برآمدات میں 3 فیصد کا تعاون دیا
سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن اور وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ادویات کے معیار، تحفظ اور افادیت کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں
ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 میں 2008 میں ترمیم کی گئی تاکہ جعلی اور ملاوٹ والی دواؤں کی تیاری کے لیے سخت جرمانے کے التزامات کیے جا سکیں
Posted On:
11 MAR 2025 3:13PM by PIB Delhi
سال 2025 میں بین اینڈ کمپنی کے ذریعہ شائع کردہ سیکنڈری مارکیٹ ریسرچ اینالیسس کے مطابق، ہندوستانی دواسازی (فارماسیوٹکل) کی برآمدات سال 2023 میں قیمت کے لحاظ سے عالمی سطح پر 11 ویں نمبر پر رہی جو کل دواسازی کی برآمدات کا 3 فیصد ہے۔
سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) اور وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ادویات کے معیار ، تحفظ اور افادیت کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے:
- ملک میں ڈرگ مینوفیکچرنگ احاطوں کی ریگولیٹری تعمیل کا جائزہ لینے کے لیے، سی ڈی ایس سی او نے ریاستی ریگولیٹرز کے تعاون سے دسمبر 2022 میں ڈرگ مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ فرموں کے خطرے پر مبنی معائنے کا آغاز کیا۔ 905یونٹوں کا معائنہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 694 اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عدم تعمیل کی شدت کے حساب سے کئے گئے اقدامات میں پیداوار روکنے کے احکامات، ٹیسٹنگ کے احکامات، لائسنس کی معطلی یا منسوخی اور وجہ ظاہر کرنے کے لیے انتباہ یا نوٹس جاری کرنا شامل ہیں۔ خطرے پر مبنی (رسک بیسڈ) معائنوں نے مینوفیکچرنگ کے طریقوں پر عمل کرنے کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی ہے، جس کی وجہ سے اصلاحی اقدامات ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں ریگولیٹری فریم ورک میں قابل فہم بہتری آئی ہے ۔
- مرکزی حکومت نے اپنے 28.12.2023 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈرگز رولز ، 1945 میں ترمیم کی تاکہ اچھے مینوفیکچرنگ کے طور طریقوں اور ادویاتی مصنوعات کے لیے احاطے ، پلانٹ اور آلات کی ضروریات سے متعلق مذکورہ قوانین کے شیڈول ایم میں ترمیم کی جاسکے۔ 29.6.2024 سے، 250 کروڑ روپے سے زیادہ کے کاروبار والے دوا سازوں کے لیے نظر ثانی شدہ شیڈول نافذ ہوگیا ہے۔ 250 کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والے مینوفیکچررز کے لیے ، نوٹیفکیشن مورخہ 11.2.2025 کے ذریعے ، نفاذ کے لیے 31.12.2025 تک کا وقت دیا گیا ہے۔
- مینوفیکچررز کو ڈرگز بنانے والی مصنوعات کے ٹاپ 300 برانڈز کے پیکیجنگ لیبلز پر بار کوڈ یا فوری رسپانس (کیو آر) کوڈ پرنٹ کرنے یا چپکانے کی ضرورت ہے جو تصدیق کو آسان بنانے کے لیے سافٹ ویئر ایپلی کیشن کے ساتھ پڑھنے کے قابل ڈیٹا یا معلومات کو محفوظ کرتا ہے، ڈرگز رولز ، 1945 میں 17.11.2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی، جو 1.8.2023 سے نافذ ہوا، تاکہ مذکورہ قواعد کے شیڈول ایچ 2 میں بیان کردہ ڈرگز فارمولیشن پروڈکٹس کے سلسلے میں اس طرح کی پرنٹنگ یا چپکائے جانے کی سہولت فراہم کی جاسکے ۔
- 18.1.2022 کو ، ڈرگز رولز، 1945 میں ترمیم کی گئی تاکہ یہ التزام کیا جاسکے کہ ہندوستان میں تیار یا درآمد شدہ ہر فعال دواسازی اجزاء (بلک ڈرگ) پیکیجنگ کی ہر سطح پر اس کے لیبل پر کیو آر کوڈ رکھے گا ، جو ڈیٹا یا معلومات کو سافٹ ویئر ایپلی کیشن کے ساتھ پڑھنے کے قابل بناتا ہے تاکہ ٹریکنگ اور ٹریسنگ کو آسان بنایا جاسکے۔ اس طرح کے ذخیرہ شدہ ڈیٹا یا معلومات میں کم سے کم تفصیلات شامل ہوں گی، جس میں منفرد پروڈکٹ شناختی کوڈ ، بیچ نمبر، مینوفیکچرنگ کی تاریخ، میعاد ختم ہونے کی تاریخ وغیرہ شامل ہیں۔
- 11.2.2020 کو ، ڈرگ رولز ، 1945 میں ترمیم کی گئی تاکہ 1.3.2021 سے یہ التزام کیا جاسکے کہ مینوفیکچرر کے ساتھ، کوئی بھی مارکیٹر جو کسی بھی دوا کو فروخت کرتا ہے یا تقسیم کرتا ہے وہ اس دوا کے معیار کے ساتھ ساتھ ان قواعد کے تحت دیگر ریگولیٹری تعمیل کا ذمہ دار ہوگا۔
- ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 میں 2008 کے ایک ترمیم شدہ ایکٹ کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی تاکہ جعلی اور ملاوٹ والی دوائیوں کی تیاری کے تعلق سے سخت جرمانے کا التزام کیا جاسکے۔ بعض جرائم کو قابل ضمانت اور بعض کو ناقابل ضمانت بھی بنایا گیا۔
- ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے تحت جرائم سے متعلق مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں۔
- ادویات کی افادیت کو یقینی بنانے کے لیے ، ڈرگز رولز ، 1945 میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ یہ التزام کیا جا سکے کہ مینوفیکچرنگ لائسنس کی منظوری کے لیے درخواست دہندگان اپنی درخواست کے ساتھ کچھ ادویات کی زبانی خوراک کے حیاتیاتی مساوات کے مطالعہ کا نتیجہ جمع کرائیں۔
- ڈرگز رولز ، 1945 میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ یہ لازمی بنایا جا سکے کہ درخواست دہندگان اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹی کو استحکام، محرکات کی حفاظت وغیرہ کے ثبوت پیش کریں۔ اس سے پہلے کہ اس طرح کی اتھارٹی کے ذریعہ مینوفیکچرنگ لائسنس دیا جائے ۔
- سی ڈی ایس سی او میں منظور شدہ عہدوں کی تعداد میں گزشتہ 10 سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
- ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ ، 1940 کے التزامات میں یکسانیت کے لیے، مرکزی ریگولیٹر ریاستی ڈرگ کنٹرول تنظیموں کی سرگرمیوں کو مربوط کرتا ہے اور ریاستی ڈرگ کنٹرولرز کے ساتھ منعقدہ ڈرگز کنسلٹیٹو کمیٹی کے اجلاسوں کے ذریعے ماہرانہ مشورے فراہم کرتا ہے ۔
- مرکزی حکومت سی ڈی ایس سی او اور ریاستی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیز کے اہلکاروں کو اچھے مینوفیکچرنگ طور طریقوں پر باقاعدہ رہائشی ، علاقائی تربیت اور ورکشاپس کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اپریل 2023 سے اب تک 35,000 سے زیادہ افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔
یہ معلومات کیمیکلز اور کھادوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دیں۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 8291
(Release ID: 2111459)