وزارت دفاع
تیجس ایل سی اے اے ایف ایم کے 1 کا بصری رینج سے پرے ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ
Posted On:
12 MAR 2025 10:03PM by PIB Delhi
ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) نے ایل سی اے اے ایف ایم 1 پروٹوٹائپ لڑاکا طیارے سے بصری رینج سے پرے ہوا سے فضا میںr مار کرنے ( بی وی آر اے ا یم) کا کامیاب تجربہ کیا ہے،یہ آزمائشی لانچ 12 مارچ 2025 کو چاندی پور، اڈیشہ کے ساحل سے کیا گیا تھا۔

ٹسٹ فائرنگ نے میزائل کے براہ راست ہدف پر نشانہ بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ تمام ذیلی نظاموں نے مشن کے تمام پیرامیٹرز اور مقاصد کو درست طریقے سے پورا کیا۔اے ایس ٹی آ اے میزائل کوڈی آر ڈی او نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جو 100 کلومیٹر سے زیادہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید رہنمائی اور نیویگیشن صلاحیتوں سے لیس میزائل کو زیادہ درستگی کے ساتھ اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل پہلے ہی ہندوستانی فضائیہ میں شامل ہے۔
کامیاب ٹسٹ فائرنگ ایل سی اے اے ایف ایم کے 1اے ویرینٹ کی شمولیت کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ کامیابی اے ڈی اے ، ڈی آر ڈی او ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ( ایچ اے ایل-ہال) کے سائنسدانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کی مربوط ٹیم کے ساتھ آئی اے ایف،ڈی جی-اے کیو اے،سی ای ایم آئی ایل اے سی اور ٹسٹ رینج ٹیم کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ کارکردگی کی جانچ کے لیے مزید ٹرائلز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
********
ش ح- ظ ا – ف ر
Urdu No.8245
(Release ID: 2111090)
Visitor Counter : 42