وزارت دفاع
بارہ مارچ 2025 کو سدرن ایئر کمانڈ کمانڈرز کی کانفرنس کے لئے
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کا ہیڈکوارٹر ایس اے سی کا دورہ
Posted On:
12 MAR 2025 8:17PM by PIB Delhi
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) نے 12 مارچ 2025 کو ترواننت پورم میں سدرن ایئر کمانڈ (ایس اے سی) کے کمانڈروں کی کانفرنس کے لیے ہیڈ کوارٹر سدرن ایئر کمانڈ کا دورہ کیا۔ ایئر مارشل بی مانک انتن، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایس اے سی نے ان کا استقبال کیا اور ان کی آمد پر انہیں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ائیر چیف کو جنوبی خطے کے ائیر ڈیفنس،ایس اے سی کی آپریشنل تیاریوں اور میری ٹائم ائیر آپریشنز میں بہتر صلاحیت سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ سی اے ایس نے ایک قابل اعتماد آپریشنل پوزیشن کو برقرار رکھنے اور پورے جنوبی جزیرہ نما میں انسانی امداد اور آفات سے نجات میں اس کے تعاون کے لیے ایس اے سی کی تعریف و ستائش کی۔
کانفرنس کے دوران سی اے ایس نے ایس اے سی کے تحت ایئر فورس اسٹیشنز کے کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی اور انہوں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات، صلاحیت میں اضافے کی ضرورت اور انسانی وسائل کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ سی اے ایس نے کمانڈروں کی توجہ مستقبل کی جنگ کی ہائبرڈ نوعیت کی طرف مبذول کرائی جہاں ممکنہ طور پر تنازعات کا دائرہ متعدد ڈومینز میں پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اختراعی اقدامات اپنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ خلا، سائبر اور الیکٹرانک جنگ کے شعبوں میں عالمی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہیں۔



*******
ش ح۔ ظ ا
UR No.8244
(Release ID: 2111082)
Visitor Counter : 41