عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
روزگار میلہ
Posted On:
12 MAR 2025 4:51PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نے 22 اکتوبر 2022 کو روزگار میلے کا آغاز کیا۔ روزگار میلہ ملک میں روزگار پیدا کرنے کے وزیر اعظم کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔
توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں محرک کا کام کرے گا اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے با معنی مواقع فراہم کرے گا۔
نئی تقرریوں کو مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/ محکموں/ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو)/ خودمختار اداروں بشمول صحت اور تعلیمی ادارے، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ (یو ٹی) وغیرہ میں شامل کیا گیا ہے۔ مختلف وزارتوں اور محکموں نے روزگار میلوں کا انعقاد کیا ہے جس میں ملک بھر میں تقریباً 45 سے 50 لاکھ امیدواروں کو نئی تقرری کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔
اب تک قومی سطح پر 14 روزگار میلوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ روزگار میلوں کے ذریعے کی جانے والی بھرتیوں کے حوالے سے ڈیٹا متعلقہ وزارتوں/ محکموں/ مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (سی پی ایس یو) کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے۔
روزگار میلے کے اقدام نے مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کو مشن موڈ میں اپنی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس سے محکموں اور تنظیموں کو اسکولوں، اسپتالوں، ریلوے اسٹیشنوں، پولیس اسٹیشنوں اور ٹیکس دفاتر وغیرہ میں اعلیٰ معیار کی شہری خدمات فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس سے ہمارے دفاعی اور سیکیورٹی اداروں کو بھی فائدہ ہوا ہے جو ہماری سرحدوں اور اسٹریٹجک اثاثوں کا بہتر طریقے سے دفاع کر سکیں گے۔
مہاراشٹر میں اب تک 13 روزگار میلے اور راجستھان میں مختلف مقامات پر 12 روزگار میلے منعقد کیے جا چکے ہیں۔
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
****
ش ح۔ ف ش ع
U: 8235
(Release ID: 2111034)
Visitor Counter : 9