وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: آئی اے ایف کے لیے نچلے درجے کے قابل نقل و حل ریڈار (اشونی) کے لیے بی ای ایل کے ساتھ 2,906 کروڑ روپے کا معاہدہ

Posted On: 12 MAR 2025 4:54PM by PIB Delhi

ملک کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی حکومت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، وزارت دفاع نے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، غازی آباد کے ساتھ 2,906 کروڑ روپے کی لاگت سے نچلے درجے کے قابل نقل و حمل راڈار، ایل ایل ٹی آر (اشونی) کی خریداری کے لیے سرمایہ کے حصول کا معاہدہ کیا ہے۔ راڈار کو مقامی طور پر الیکٹرانکس اینڈ ریڈار ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، ڈی آر ڈی او نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس معاہدے پر 12 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

ایل ایل ٹی آر (اشونی) جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ایک فعال الیکٹرانک طور پر اسکین شدہ مرحلہ وار ایرے راڈار ہے۔ یہ راڈار تیز رفتار لڑاکا طیاروں سے لے کر بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں جیسے سست رفتار اہداف تک فضائی اہداف کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے حصول سے ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

یہ پروگرام ملک میں دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اصل سازوسامان کے مینوفیکچرر پر انحصار کو کم کرکے دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

U: 8234

 


(Release ID: 2111027) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil