سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بلیک اسپاٹس یعنی مقاماتِ اسود کی تعداد میں کمی
Posted On:
12 MAR 2025 7:04PM by PIB Delhi
ملک کے قومی شاہراہوں (این ایچز) پر کچھ مقامات کو مقاماتِ اسود کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ حادثات کی ایک خاص تعداد جن میں ہلاکتیں اور سنگین طور پر افراد زخمی ہوتے ہیں، اس بنیاد پر ان مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حکومت نے ایسے مقاماتِ اسود پر فوری طور پر مختصر مدتی اقدامات کیے ہیں، جیسے سڑک کی نشانیاں، سائن بورڈ، تصادم روکنے والے بیریئرز، روشنی منعکس کرنے والے آلات، ڈی لینی ایٹرز، غیر مجاز سڑک کی کھلی ہوئی جگہوں کا بند کرنا، ٹریفک کو پرسکون کرنے کے اقدامات وغیرہ۔ طویل مدتی اقدامات میں سڑک کے جیومیٹرک میں بہتری، جنکشن کی بہتری، سڑک کی چوڑائی میں اضافہ، انڈرپاسز/اوورپاسز کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں جو مقاماتِ اسود پر مستقل طور پر اصلاح کے اقدامات کے طور پر کیے جاتے ہیں۔
بلیک اسپاٹس یعنی مقاماتِ اسود کی اصلاح کا عمل ایک مسلسل عمل ہے اور عارضی اقدامات فوری طور پر کیے جاتے ہیں۔ ملک میں قومی شاہراہوں پر شناخت شدہ 13,795 بلیک اسپاٹس میں سے 5,036 بلیک اسپاٹس پر طویل مدتی اصلاحات مکمل کی جا چکی ہیں۔
بلیک اسپاٹس کو حکومت حادثات کی رپورٹوں کی بنیاد پر شناخت کرتی ہے جو متعلقہ ریاستی حکومتوں سے موصول ہوتی ہیں، جن میں ہلاکتیں اور سنگین زخمی ہونے والے افراد کے حادثات کی مخصوص تعداد ہوتی ہے۔
موٹر گاڑیاں ایکٹ 1988 کے سیکشن 215 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، 07.08.2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے سڑک کی حفاظت سے متعلق قومی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کی صدارت عزت مآب سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر کررہے ہیں، اور اس میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیروں کے علاوہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وقتاً فوقتاً ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلٰی افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
الیکٹرانک تفصیلی حدثہ رپورٹ (ای-ڈی اے آر) پروجیکٹ کو سڑک حادثات کے ڈیٹا کی رپورٹنگ، انتظام اور تجزیہ کے لیے ایک مرکزی ذخیرہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ حکومت نے فروری 2024 میں ای-ڈی اے آر پلیٹ فارم پر رپورٹ شدہ قومی شاہراہوں پر حادثاتی مقامات کو ہٹانے کے لیے پیشگی کارروائی کرنے کے لیے رہنمائی اصول بھی جاری کیے ہیں، جس سے سڑک پر حفاظت کے اقدامات کو حقیقی وقت میں بڑھایا جا رہا ہے۔
یہ اطلاع سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :8241 )
(Release ID: 2111024)
Visitor Counter : 10